English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملیشور بم دھماکہ ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد

share with us

اگراس مرحلہ پر ملزمین کو ضمانت دی جاتی ہے تواس بات کا امکان ہے کہ وہ گواہوں کو ڈرانے دھمکانے اور ثبوت ضائع کرنے میں ملوث ہو جائیں گے۔ اس لئے انہیں ضمانت نہ دی جائے۔ ملیشورم دھماکوں کے کئی دن بعد پولس نے پیر محی الدین کو ٹامل ناڈو ترونولی سے اور صدام حسین کو سالم جیل سے گرفتار کیا تھا۔ بی جے پی دفتر کے پاس ہوئے اس دھماکے میں آئی ڈی ای کا استعمال ہوا تھا اور 11 پولس ملازمین اور پانچ شہری زخمی ہو گئے تھے۔ 

بی جے پی کے ستیا نارئن کٹے بنگلور کے بلامقابلہ مئیر منتخب

بنگلور۔11ستمبر(فکروخبرنیوز ) بنگلور مہانگر پالیکا کے مئیر کے عہدہ کے لئے بی جی کے کارپویٹر کے ستیا ناراین کٹے بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ کٹے بسون گڑی سے کارپویٹر ہیں وہ چوتھی مرتبہ اس حلقہ سے منتخب ہوئے ہیں ۔ ڈپٹی مئیر کا عہدہ جو ایس سی زمرہ کے لئے مختص ہے کیلئے کانگریس کی این اندرا منتخب ہوئیں جو بھارت راینپورہ حلقہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ یو ں توبی جی میں مئیر کے عہدہ کئی دعوی دار تھے لیکن کٹے کے انتخاب کے لئے بی جی پی نے پارٹی وہپ جاری کی تھی۔ مئیر اور ڈپٹی مئیرکے ریزرویشن کو لیکر معملہ ہائیکورٹ میں تھا اور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ مئیر کا عہدہ جنرل زمرہ کے لئے اور ڈپٹی مئیر کا عہدہ اس سی زمرہ کے لئے مختص ہوگا۔ 

کرناٹک ملک فیڈریشن کا دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ

بنگلور ۔11ستمبر(فکروخبرنیوز )کرناٹک ملک فیڈریشن KMF نے 11 ستمبر سے نندنی برانڈ کی دودھ اور دہی کی تمام اقسام کی قیمتوں میں دو روپئے اضافہ کافیصلہ کیا ہے ۔ فیڈریشن کے ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ حال ہی میں ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد لیا گیا کیونکہ اس سے نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ ہوا۔اپنے صحافتی بیان میں فیڈریشن کے ذمہ داروں نے بتایا کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ اسکے علاوہ پلاسٹک فلمز ، فرنیس اور مشینوں کے پرزوں کی قیمتوں میں ہوانے والا اضافہ بھی ایک سبب ہے۔ جانوروں کے چاروں اور غذائی مواد میں ہا بے انتہا اضافہ نے بھی مجبور کیا کہ دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافہ ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا