English   /   Kannada   /   Nawayathi

گلبرگہ میں اقلیتی یونیورسٹی قائم کرنے کا مطالبہ

share with us

اُنہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کرناٹک کثیر اقلیتی آبادی والا علاقہ ہے اور اس علاقہ میں اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کے لئے اقلیتی یونیورسٹی کا قیام ناگزیر ہے الم پربھو پاٹل نے وزیر اقلیتی بہبود الحاج قمرالاسلام صاحب سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ گلبرگہ میں اقلیتی یونیورسٹی کے قیام کے لئے مرکزی حکومت پر مکمل اثر انداز ہیں ۔ اُنہوں نے علاقہ حیدرآباد کرنے کے سرکردہ قائدین ملیکارجن کھرگے مرکزی وزیر ریلوے اور دھرم سنگھ سابق چیف منسٹر و ممبر لوک سبھا بیدر پر زور دیا کہ وہ گلبرگہ میں اقلیتی یونیورسٹی کے قیام کو یقینی بنائیں ۔ الم پربھوپاٹل نے سرکاری اسکیمات سے اقلیتوں کو فائدہ پہچانے میں غفلت و تساہل سے کا لینے والے محکمہ اقلیتی بہبود اور مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے عہدہ داران کے خلاف سخت گیر رویہ اپنانے کی وزیر اقلیتی بہبود قمرالاسلام سے درخواست کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن بینکعہدیدران کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے جو قرضہ جات کی اجرائی کے لئے اقلیتی اُمیدواروں کو غیر ضروری طور پر ہراساں و پریشان کرتے ہیں ۔ 

اسکالر شپس کے لئے موصولہ تمام درخواستیں منظور کرنے قمرالاسلام کا اعلان 

گلبرگہ :8؍ستمبر(فکروخبر/ایجنسی)کرناٹک کے وزیر اقلیتی بہبود الحاج قمرالاسلام نے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کے لئے جاریہ سال موصول ہونے والی تمام درخواستوں کو منظور کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وہ کل یہاں نیشنل مائنارٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فائنانس کارپوریشن اور کرناٹکا مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام منعقدہ گلبرگہ ڈیویژن اقلیتی بیداری کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کر رہے تھے ۔اُنہوں نے کہا کہ سالہ گذشتہ پری میٹرک پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کے لئے 6.14لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں 4.20لاکھ درخواستیں منظور کی گئیں اس سال7لاکھ درخواستیں موصول ہونے کا اندازہ ہے اور تمام ہی درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ الحاج قمرالاسلام نے بتایا کہ چیف منسٹر سدرامیا نے اُن کی درخواست پر پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اسکالرشپس کے لئے 53کروڑ روپئے منظور کئے جب کہ مرکز سے 49کروڑ روپئے موصول ہوئے ہیں اس طرح کل102کروڑ کے اسکالرشپس منظور کئے جائیں گے ۔ پری میٹرک پوسٹ میٹرک اسکالرشپس کی درخواستوں کی وصولی کو آن لائن کر دیا گیا ہے ۔ اور اسکالر شپس کی رقم بھی طلباء کے بنک کھاتوں میں راست جمع کی جائیں گی۔ قمرالاسلام نے مزید کہا کہ سدرامیا کی زیر قیادت کرناٹک کی کانگریس آئی حکومت نے آنگن واڑی سے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے تک اقلیتی طلباء کو مکمل تعلیمی خرچ مہیا کرنے کی امدادی اسکیمات لا گو کی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی اے ایس کی کوچنگ کے لئے اندرونِ ریاست 3ہزار اور بیرون ریاست5ہزار کوچنگ الاؤنس اور 8ہزار روپئے رہائشی خرچ کے لئے مہیا کئے جائیں گے ۔ الحاج قمرالاسلام صاحب نے مزید کہا کہ چیف منسٹر سدرامیا نے غریب مسلم لڑکی کی شادی کے لئے 50ہزار کی امداد منظور کرنے اور تمام طبقات کی غیر شادی شدہ 40سالہ لڑکیوں کو ماہانہ وظیفہ منظور کرنے اُن کی تجاویز کو بے حد سراہا اور ان دونوں تجاویز کو فوری منظوری دی دے۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا کہ اقلیتی طبقات میں شامل عیسائی طبقہ کی بہبود کے لئے 50کروڑ کی امداد بڑھا کر100کروڑ اور جین طبقہ کے لئے 1کروڑ کی امداد اضافہ کرتے ہوئے10کروڑ کر دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا