English   /   Kannada   /   Nawayathi

چار سال بعد گرجا گھروں پر حملے کا اہم ملزم سجن کمارگرفتار

share with us

اس پر شبہ ہے کہ اس نے کرناٹک میں دو چرچس پر حملوں میں ملوث ہے جس میں سے ایک کرناٹک ٹامل ناڈو سرحد پر واقع ہے۔ ’’ہم جانتے ہیں کہ سجن نے اکیلے یہ کاروائی انجام نہیں دی ہے ۔ ہم اس سے تفتیش کریں گے کہ ان جرائم میں اور کتنے لوگ ملوث ہیں اور مزید کون سی مجرمانہ کاروائیاں ہندو منانی سے وابستہ ان افراد نے نے انجام دی ہیں۔ ہندو منانی ٹملناڈو کی ایک انتہا پسند ہندو تنظیم ہے۔‘‘ پولس ذرائع نے بتایا۔ 2009 میں ان حملوں کے فوراً بعد حکومت کرناٹک نے سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ 

مریضہ سے رشوت لینے والے گائناکالوجسٹ(ڈاکٹر)کو13مہینے کی بامشقت سزا

بنگلور ۔6ستمبر(فکروخبرنیوز) حکومتی غوثیہ اسپتال کے گائناکولوجسٹ (امراض نسواں) ڈاکٹر بھارت بھوشن کو لوک آیوکتہ خصوصی عدالت نے مریضہ سے رشوت لینے کے جرم میں 13 مہینے کی قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ 2009 میں ڈاکٹر بھوشن نے مریضہ کے شوہر سے سرجری کے لئے رشوت طلب کی تھی۔ لوک آیوکتہ خصوصی عدالت جج این کے سندھیرا راو نے ڈاکٹر کو انسداد رشوت ستانی قانون کی دفعہ 13(1) D کے تحت مجرم گردانا۔ ڈاکٹر کو 400 روپئے جرمانہ کی بھی سزا سنائی گئی جس کی عدم ادائیگی پر اسے مزید بیس دن کی سادہ جیل کی سزا گذارنی ہوگی۔ ڈاکٹر بھارت بھوشن نے مریضہ نفیس کے شوہر محمد آصف ساکن شیواجی نگر سے سرجری کے لئے 1000 روپئے رشوت طلب کئے تھے۔ شوہر نے اس کی اطلاع خفیہ طور پر لوک آیوکت کو دی اور ڈاکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا