English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکامی پر

share with us

انہوں نے کہا کہ شموگہ چکمگلور اڈپی اور اتر کنڑا کے کسانوں کی کھڑی فصلین بارش اور بیمارے سے تباہ ہوچکی ہیں ۔ تلہن کی فصلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ نقصان کا انداز کئی سو کروڑ کا ہے جبلہ حکومت محظ 25 کروڑ روپئے جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو کافی نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی سدرمیا پر تنقید کی ایک ایسے وقت میں جبکہ ریاست کا کسان نقصانات جھیل رہا ہے وزیر اعلی ریاست میں سرمایہ کاری کی ترغیب کے لیے چین کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ حکومت نے کسانوں کے مسائل پر غور و خوص کے لیے کوئی کمیٹی نہیں بنائی جبکہ آنے والے لوک سبھا الکشن کی تیاری کے لیے کئی کمیٹیاں نبائی ہیں۔ انہوں نے کہا۔

نریندر مودی م یڈی یورپا کو دوبارہ بی جے پی میں وپس لائیں ۔ سدانند گوڑا
سیاست میں کوئی مستقل دشمن نہیں ہوتا

بنگلور۔04ستمبر( فکروخبر/ایجنسی )بی جے پی ریاستی قائد ڈی وی سدانند گوڑا نے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ سابقہ چیف منسٹر اور کے جی پی سپریمو یڈی یورپا کو دوبارہ بی جے پی مین واپس لائیں۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکی نریندر مودی سے لوک سبھا الکشن 2014 کے سلسلے میں احمدآباد میں ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر یڈی یورپا کو پارٹی میں واپس لانے سے متعلق بھی گفتکو ہوئی ۔ ’’ مودی نے اس مسئلہ پر بہت ہی مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔ اور تیقن دیا کہ وہ اسے معملہ کوبی جے پی کی پارلیمنٹری کمیٹی کی میٹنگ میں اٹھائیں گے۔یہ میٹنگ 8 ستمبر کو ہونے جارہی ہے۔ یڈی پورپا کی پارٹی میں واپسی میں ہونے والی تاخیر س ریاست میں پارٹی کی قوت پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ پارٹی ورکرس ابہام کی کیفیت میں ہیں کہ آیا یڈی یورپا پارٹی میں واپس لائے جائیں گے یا نہیں۔ یڈی یورپا کی واپسی سے ووٹ تقسیم ہونے سے بچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا۔سابقہ وزیر وی سومنا نے کہا کہ سیاست میں کوئی مستقل دشمن نہیں ہوتا۔ اگر یڈی یورپا پارٹی میں واپس آجائیں تو پھر وہ لوک سبھا الکشن 2014 میں بہتر مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا