English   /   Kannada   /   Nawayathi

جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے وہ یٰسین بھٹکل نہیں بلکہ احمد سدی باپا ہے

share with us

انہوں نے آج دہلی کے پٹیالہ عدالت میں احمد ضرار کو پیش کئے جانے کے بعد جج کے سامنے اس بات کا دعویٰ کیاتھا۔ ملحوظ رہے کہ مشتبہ دہشت گردی کے الزام میں کل نیپال سرحد سے گرفتار کئے جانے والے یٰسین بھٹکل (پولس کی زبانی) احمد سدی باپا کو آج دہلی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا این آئی اے نے یہاں مانگ کی تھی کہ احمد سدی باپا کو 14دن کے ریمانڈ پر دیا جائے مگر عدالت نے 12دن کے ریمانڈ پر دے دیاہے اب بارہ دنوں کے بعد این آئی اے احمد سدی باپا سے حاصل کئے جانے والے مواد او رتحقیقاتی نوٹس کے ساتھ عدالت میں آئے گی۔ ملحوظ رہے کہ میڈیا میں دکھائی جانے والی فوٹیج یا پھر دیگر کوئی بھی زہر بھری افواہیں عدالت میں دلیل کے طور پر پیش نہیں کی جاسکتی۔ جب کہ میڈیا کی جانب سے اور مختلف ریاستوں کی پولس کی جانب سے ہر دھماکے کے بعد یٰسین بھٹکل کا نام دیا گیا تھا اور جس شخص کو نیپال بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے کہ وہ یٰسین بھٹکل نہیں بلکہ احمد سدی باپا ہے۔ 
اسی بیچ آج شہر بھٹکل میں پہنچی کئی قومی میڈیا کے احباب نے ایک ساتھ احمد سدی باپا کے والد اور ان کے بھائی سے انٹرویو لیا جس میں ان کے بھائی نے میڈیا والوں سے صاف کہا کہ وہ ایک سیدھا سادھا اور امن پسند شخص تھا میں اس بات پر یقین ہی نہیں کرسکتا کہ وہ اس طرح کے جرائم میں ملوث ہوسکتا ہے ۔ سات سال کے بعد گرفتاری پر ان کا رد عمل کیا ہے اس طرح کا سوال کرنے پر انہوں نے جواب دیا کہ سات سال بعد گھر والے اس سے ملیں گے اس بات کی ہمیں خوشی ہے ۔اس کے جرائم کے سلسلہ میں ہمیں پتہ نہیں اللہ بہتر جانتا ہے اور وہی ہماری مدد کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا