English   /   Kannada   /   Nawayathi

موڈبدری کے تاریخی مندر سے مورتیاں چرانے والا اہم ملزم گرفتار

share with us

مگر اب تحقیقات کو آگے بڑھانے کے بعد پولس نے اہم ملزم کوآندھراپردیش کے شری کاکلم علاقے سے سے گرفتار کرلیا ہے اور آج شام تک ملزم کے منگلور لانے کے امکانات ہیں،،ملحوظ رہے کہ اس سرقہ کی واردات میں سارقوں نے پنچ لوہا سے بنی 100کروڑ مالیت کی 15مورتیاں چرالی گئی تھیں۔یہ واردات کرناٹک پولس کے حفاظتی انتظامات پر سوال اُٹھا چکی تھی۔ گرفتار ملزم کی شناخت سنتوش داس کی حیثیت سے کرلی گئی تھی، آغاز کے تحقیقات کے وقت پولس نے ملزم کے سسر دگنمبر موہانتی اور اس کی بیوی موہانتی کو گرفتا رکیا تھا مگرا س وقت اہم ملزم حراست سے دور تھا۔ بیوی کے بیان پر کارروائی کرنے کے بعد پولس نے آندھر میں سرچھپائے گھوم رہا اصل ملزم سنتوش کو گرفتار کرلیا ہے۔

 اُڈپی بلدیہ کے رکن کو’’ ہفتہ‘‘ کے لئے جان سے مارنے کی دھمکی

 اُڈپی28جولائی (فکروخبرنیوز ) یہاں اُڈپی بلدیہ کے رکن نوین بھنڈاری کو بدنام زمانے غنڈہ ’’کلی یوگیش‘‘ کے نام سے 20لاکھ روپئے ہفتہ وصولی کے طور پردینے اور نہ دئے جانے پر جان سے ماردئے جانے کی دھمکی دئے جانے کی شکایت پولس تھانے میں درج کی گئی ہے۔ پولس کی جانب سے تحقیقات کئے جانے پر جانچ کے آغاز میں نوین بھنڈاری کو موصول ہوا فون بیرون ملک سے تھا۔ اور کال کرنے والا خود کی شناخت بھی کلی یوگیش سے کروایا ہے۔ باتوں باتوں میں بھنڈاری پر خوب لین دینے کرنے اور کمانے کا تذکرہ کرتے ہوئے 20لاکھ کا مطالبہ کیا ہے اور نہ دئے جانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بدنام زمانہ غنڈہ دبئی میں مفرور ہے۔ اُڈپی پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا