English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیز رفتار لاری نے بائیک کو کچل کر رکھ دیا :نوجوان ٹھیکدار ہلاک

share with us

اس کے ساتھ موجود ہمسفر سنجت بری طرح زخمی ہوکر منگلور اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ یہ لوگ منگلور کے بی سی روڈ سے آرہے تھے کہ برھمرکوٹلو کے قریب ایک بیل سامنے آجانے کی وجہ سے بائیک بے قابو کر زمین پر آرہی تھی۔ا سی موقع پر یہاں سے گذرہی تیز رفتار ٹرک ان پر سے گذر گئی ، مہلوک کوشک بنٹوال کے قریب ملک پارلر چلاتے ہوئے ٹھیکیداری کا کام کرتا تھا۔ پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

p3

پلی کولا چڑیا گھرمیں کوبرا ناگ کے 36بچے 

منگلور 27جولائی (فکروخبرنیوز ) دھرمستلا سے تعلق رکھنے والے ایک کسان نے کھیت میں ملے 37انڈوں کویہاں پلی کولا چڑیا گھر میں دے دیا تھا۔اب ان جملہ 37انڈوں میں 36انڈے توڑکر کوبراناگ کے بچے باہر آگئے ہیں۔پلی کولا میں ان انڈوں کو 80دن تک گرمی کی تپش دی گئی تھی۔ اس بات کی اطلاع چڑیا گھر کے ڈائرکٹر ایچ جیا پرکاش بھنڈاری نے دی ہے۔ 

p4

بیٹی کی شادی کا قرضہ: پریشان باپ نے خودکشی کرلی 

اپن گنڈی 27جولائی (فکروخبرنیوز ) نیکی لاڑی دیہات کے سبھاش نگر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص قرضے سے تنگ آکر خودسوزی کرلئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت نونیا سالیان (55) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ اپن گنڈی کے ایک نجی کمپنی میں کام کررہا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اپنی بیٹی کے شادی کے لئے اس نے قرضہ لیاتھا۔ قرضداروں کی جانب سے دئے جانے والے اذیت سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی ہے۔ پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

ساحلی اضلاع اور مضافات میں موسلادھار بارش کا سلسلہ ابھی تھمانہیں
سمندر کی لہروں میں طغیانی تو رہائشی علاقے بھی طوفان سے محفوظ نہیں 

اُڈپی /موڈبدری ،27جولائی (فکروخبرنیوز ) جمعہ کی صبح موڈبدری میں برسے موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک گھر کی دیوار اور چھت اورمنہدم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ، گھر کی دیوار باہر کی جانب گرنے کی وجہ سے بہت بڑا حادثہ ٹلا ہے ۔یہ گھر نارائنا شیٹی نامی شخص کا گھر ہے ، اس کاچھت اور دیوار کے گرنے کی وجہ سے گھر میں موجود شوکیس، سوفہ اور ٹی وی سمیت کئی چیزں کو نقصان پہنچا ہے ۔ اسی طرح بنٹوال سے ملے خبر کے مطابق یہاں بھی ایک گھر پر بھار ی بھرکم درخت گرگیا جس کی بنا پر گھر گھر کی چھاؤنی ڈھیر ہوگئی ہے۔ یہ گھر نیٹلا موڈلور دیہات کے نیرل کٹے میں گنیش نگر میں واقع ہے۔اُڈپی ضلع کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے جہاں عام زندگی مفلوج ہوئی ہے وہیں سمندر کے موجوں میں طغیانی اپنے شباب پرہے۔ اور ساحل پر واقع کئی درخت جڑ سے اکھڑ کر سمندر کے حوالے ہورہے ہیں اسی بنا پر آج اُڈپی ضلع کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا تھا۔

rainudupi 27july 2013  1

 

rainudupi 27july 2013  3

p1

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا