English   /   Kannada   /   Nawayathi

گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ ایم اے ۔ (اردو) میں

share with us

بیدر پی جی سنٹر میں داخلے کے خواہش مندطلبہ 450/-روپئے کے ڈی ڈی بنام ’’فینانس آفسیر گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کے عوض پی ۔ جی سنٹر ھل ھلی کیمپ بیدر سے داخلہ فارم 3؍اگست تک حا صل کر کے پرشدہ فارم ضروری اسناد کی توثیقی کا پیوں کے ساتھ اسپیشل آفسیر پی جی سنٹر بیدر کے یہاں جمع کرسکتے ہیں۔ ایم۔ اے ( اردو ) میں بی اے بی ۔ایس سی ، بی کام کے علاوہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ڈگری کورس اور ادیب کامل تین سالہ ڈگری کورس کامیاب طلبہ داخلے کے مجاز ہیں۔ بذریعہ پوسٹ داخلہ فارم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ 510/-(پانچ سودس روپئے ) کے ڈی ڈی بحق فینانس آفسیر گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ ( جو گلبرگہ میں قابل اداہو) کے ساتھ اپنے مکمل پتے والا 28x12سینٹی میٹر لفافہ ڈپٹی رجسٹر ار ( اکا ڈمک) گلبرگہ کو روانہ کرکے داخلہ فارم حا صل کرسکتے ہیں۔ نتائج کے منتظر بی ۔ اے بی ، ایس سی ۔ اور بی کام سال آخر گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کے طلبہ بھی داخلہ فارم میں اپنار جسٹر یشن نمبر ضرور لکھیں۔ 

کرناٹک میں ایک ہزار معذور خواتین کے لئے سمرتااستری پروگرام کا آغاز 

بنگلور ۔27جولائی(فکروخبر/ایجنسی ) سمر تھانم ٹرسٹ جو معذور خواتین کیلئے قائم کیا گیا تھا ۔ نے سمرتااستری پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت خاص طورسے معذور خواتین کو بی پی او اور آئی ٹی تربیت فراہم کی جائے گی ۔ 6ماہ کے دوران شہری علاقوں کی 1050خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے مقصد کے تحت جو خاص طورپر ایسی خواتین کو فراہم کی جائے گی جو 80فیصد تک معذور ہیں ۔ تربیت کے بعد کمپنیوں میں ان کے تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ سمرتھانم ٹرسٹ نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ مجوزہ پروگرام کے تحت 21تا 35سال کی عمر کی خواتین کو دوماہ طویل تربیت دی جائے گی ۔ اس پروگرام کا انعقاد گدگ دھارواڑ بلگام اور ہبلی جیسے شہروں میں عمل میں لایا جائے گا ۔ سمرتھااستری تربیتی یونٹ بی پی او اور آئی ٹی شعبہ جات کیلئے تربیتی ماحول فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ معذور خواتین کی ضرورتوں کے پیش نظر تربیتی مرکز اور کال سنٹر کی سہولتوں تک ان کی رسائی کو ممکن بنایا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا