English   /   Kannada   /   Nawayathi

میاگی نوڈل : ایک پیاکیٹ کے خرید پر ’’کیڑے‘‘مفت پائیے

share with us

شہر منگلور کے ایک کنڑا شامنامے نے ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ واضح کردیا ہے کہ بچوں کے لیے لذیذکھانا مانے جانے والے میاگی نوڈل میں کیڑے پائے جارہے ہیں۔ کلائی رتنا کرنامی شخص کل اپنے دکان میں سرتکل کے سوپر مارکیٹ سے 10روپئے قیمت کے 500پیاکیٹ خرید کر لائے۔ ایک مقامی عورت اسی دوکان سے کچھ میاگی پیاکیٹس خرید کر بچوں کے لیے ناشتہ تیار کیا۔ مگر بچوں نے تیارشدہ ناشتے میں کیڑے مکوڑوں کو دیکھ کر ماں کا دھیان اس جانب بڑھائے۔ تو میاگی پیاکیٹس دکاندار کو واپس لوٹاتے ہوئے اس جانب دکاندار کی توجہ دلائی گئی ہے۔ اس کے بعد دکان دار نے جب کچھ پیاکیٹ کھول کر دیکھا تو وہ یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ جتنے سویاں تھے اسی تعداد میں کیڑے مکوڑے بھی بھرے ہوئے تھے۔اسکے بعد دکاندار نے تمام پیاکیٹس سوپرمارکیٹ کو لوٹا دئے ہیں۔جو بھی ہو اب اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد یہاں مقامی لوگ اب نوڈل خریدنے سے ہچکچارہے ہیں۔ جب کہ بعض لوگ محکمہ غذائیات کے افسران سے شکایت کرنے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا