English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیس کنٹینرس کو کمبلے سمندرکی لہریں بہا لے آئیں

share with us

پولس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اور پھر کئی سارے شبہارت کے ساتھ ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے بم اسکواڈ عملے کے ساتھ ساحل پر پہنچی۔ذرائع کے مطابق گیس کنٹینرس میں 24,000لیٹر پیٹرول کے سمانے کی جگہ ہے ، مگر اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے کہ آیا کنٹینرس گیس سے بھرے ہیںیا خالی۔ گیس کنٹینرس کے سمند ر میں بہہ کر ساحل پر آنے کی بات شہر بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں کا جم غفیر اس منظر سے لطف اندوز ہونے پہنچ گیا۔ جب کہ پولس نے اس بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے اس طرح کی کئی چیزیں جیسے فٹبال، ریفریجریٹر وغیرہ بہہ کر ساحلِ سمندر پرآرہی ہیں، یہ چیزیں کہاں سے بہہ کر آرہی ہیں ، اور کیوں آرہی ہیں پتہ نہیں ۔محکمہ پولس کے افسران نے اس کی چھان بین کرنے اورتحقیقات کرنے کے لیے یہ معاملہ انٹیلی جنس ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا