English   /   Kannada   /   Nawayathi

وشنو سمدرانامی تالاب میں مسافر بس گر کر حادثے کی شکار:10ہلا ک

share with us

اطلاع کے مطابق سکلیش پورسے بیلور کی جانب حادثے کی شکار بس قریب دس بجے نکلی تھی، جیسے ہی وشنو سمدرا تالاب کے قریب پہنچی تو سامنے سے آرہی ایک گاڑی کو جگہ دینے کے لیے ڈرائیور نے جگہ بنانا چاہا اور اچانک بے قابو ہوکر بس تالاب کی جانب پلٹا کھا گئی ، قریب 60لوگوں سے بھری مسافر بس سے 10افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ بقیہ زخمی افراد ضلع ہاسن کے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ جب کہ ابھی تک راحت رسانی والا عملہ وشنو سمدرا میں تحقیقات کررہا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرانسپورٹ وزیر سرکاری افسران نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا ہے ، جب کہ حادثہ پیش آنے کی اصل وجہ ابھی تک صاف نہیں ہوپائی ہے ۔ بعض کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیورسامنے سے آرہے ایک بائیک سوار کو بچانے کے لئے اچانک بس کو سائڈ میں لیا تھا۔ جب کہ بعض عینی شاہدین کا بیان ہے کہ بس خستہ حالت میں تھی، ہفتہ میں دو بار خراب ہونا تو ضروری تھااور آج سفر کے دواران اچانک اسٹائرنگ تار ٹوٹ جانے کی وجہ سے بے قابو ہوکر تالاب میں بس پلٹ گئی ۔ راحت رسانی کے دوران کئی افراد کے موقع واردات پر جمع ہونے کی وجہ سے راحت رسانی کے عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی بنا پر پولس نے ہلکی لاٹھی چارج بھی کی ہے۔ جب کہ ابھی تک مل رہی تفصیلات کے مطابق ابھی تک مہلوکین کی صحیح تعداد نہیں بتاسکتے ، چونکہ بس میں صبح کے اوقات میں کالج اور اسکول کے طلبہ موجود تھے ، پاس کا استعمال کرنے کی وجہ سے کنڈکٹر کے ٹکٹ بک میں تفصیلات درج نہیں ہے ۔ جب کہ ابھی تک مہلوکین یا زخمیوں کی تعداد نہیں بتاسکتے۔ حادثے کے بعدجائے حادثے سے فرار ڈرائیور اچانک پولس میں حاضر ہوکر بیان دیا ہے کہ حادثہ اسٹرائرنگ راڈ کٹ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ اور حادثے کے بعد خود اسی نے 12افراد کی جان بچائی ہے۔ پولس مزید تفتیش کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا