English   /   Kannada   /   Nawayathi

لٹیروں نے پولس انسپکٹر کو بھی نہیں بخشا :

share with us

اطلاع کے مطابق کل رات فرائض کے انجام دہی کے بعد اپنے گھر کی جانب لوٹ رہے ایک پولس سب انسپکٹر کی کار کو لٹیروں نے روک کر ، ڈرا دھمکانے کے بعد ان پر حملہ کرتے ہوئے موبائل اورنو ہزار کی نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ حملے کی وجہ سے سب انسپکٹر گریش کو چوٹیں پہنچی ہیں جب کہ ان کے ساتھ موجود ان کے دوست ہری داس پر چاقو سے حملہ کئے جانے کی وجہ سے سخت زخمی ہوکر شہر کے ملیا اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ہائی گراؤنڈ پولس تھانے کے سب انسپکٹر گریش اپنے دوست کے کار ہونڈائی میں اپنے گھر کی جانب جارہے تھے۔انسپکٹر گریش کے بیان کے مطابق تین پلسر بائیک میں سوار چار افراد اچانک ان کے کار کو روک کر ان پر حملہ کرتے ہوئے لوٹ مچائی تھی۔احتجاج کئے جانے اور پیچھا نہ کئے جانے کے لئے حملہ آوروں نے اپنے پاس موجود دیہی پستولوں سے ہوائی فائرنگ بھی کردی۔ اشوک نگر پولس تھانے میں شکایت درج کرلئے جانے کے بعد پولس کمشنر راگھویندرا اورادکر نے واردات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈی سی پی ہائی افسران سے اجلاس طلب کیا ہے۔

کنداپور میں غیرقانونی طور پر لے جارہے 20بھینس ضبط
لاری سمیت دو افراد بھی پولس حراست میں 

کنداپور 20جولائی (فکروخبرنیوز ) کنداپور پولس کی جانب سے دو افرادکو مویشوں کے غیر قانونی درآمد وبرآمدگی کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے بھینسوں سے بھری لاری اور 20بھینسوں کو ضبط کرلیا ہے۔ اطلاع کے یہ گرفتاری کا عمل آج صبح پیش آیا ہے اور گرفتار شدگان کی شناخت دنا کر نائیک (42) اور عبد الرشید (39) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ دونوں کا تعلق کیرلا کے کاسرگوڈ ضلع سے ہے۔ بھینسوں کو کاسرگوڈ سے برآمد کیا جارہا تھا۔ پولس نے ہتن انگڈی نامی علاقے میں جو کہ کنداپور تعلقہ سے تعلق رکھتا ہے یہاں پیچھا کرتے ہوئے لاری کو روکا تھا۔ کنداپور پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا