English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک اور دل دہلادینے والی واردات :والدین نے ہی اپنی بیٹی کو جسم فروشی پر مجبور کیا

share with us

اس لڑکی کو کنور اور کاسرگوڈ علاقوں میں جسم فروشی کے لیے کئی بار لے جایا گیا ۔ اور ماں باپ کی جانب سے کئی بارجسم فروشی کے دھندے میں دھکیلا گیا ہے۔ دفعہ 376قانون کے مطابق ملزمین پر تین کیس درج کئے گئے ہیں، نابالغہ کو زبردستی جسم فروشی پر دھکیلنی والی ماں پر بھی کیس درج کیا گیا ہے۔ الکوڈے کے سرکل انسپکٹر ایم اے میتھیو نے اس موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب اس لڑکی کا زنابالجبر کرنے کے بعد یہ لڑکی اس گھر سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ اور وہاں کچھ لوگوں کی مدد سے وہ پولس تھانے پہنچ کر کیس درج کرایا۔ لڑکی کو کنور کے وومنس سنٹر میں جمع کرادیا گیا ہے۔ پولس نے یہ کہتے ہوئے مزید اس معاملے کی سنجیدگی اور ڈراؤنے انداز پر پردہ ڈالا ہے کہ لڑکی کا زنابالجبر اس کے ایک پڑوسی نے گیارہ سال کی عمر میں اس کے ساتھ کیا تھا، جب کہ اس کی ماں خود اس کے پڑوسی کو گھر میں بھیج کر خود باہر بیٹھ کر اس کا پہرہ دے رہی تھی۔ اس کے بعد اس کے باپ نے اس کے ساتھ ریپ کرنا شروع کیا اور گیار ہ سال سے اب تک لگاتار یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے۔ پولس معاملے پر مزید چھان بین کررہی ہے۔

اسکولی طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کا خمیازہ 
بس کنڈکٹر کو عوام کی جانب سے ملاسخت گھونسہ 

بنٹوال 19جولائی (فکروخبرنیوز ) ایک اسکولی طالبہ کے ساتھ بس میں چھیڑ خانی کئے جانے پر نجی بس کے ایک کنڈکٹر کو عوام کی جانب سے بری طرح زدوکوب کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق بس کنڈکٹر کی شناخت روی عرف زیبرا روی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ حادثہ کل وٹل نجی بس اڈے پر پیش آیاہے۔واقعہ کے مطابق روی ،وٹل او رسالیتور نامی علاقو ں کے مابین دوڑنے والی بس میں کنڈکٹر ہے ۔اس بس میں ہر دن کالج و اسکول کے طلباء سفر کر تے ہیں، سنیچر کو وٹل گورنمنٹ کالج کی ایک طالبہ کے ساتھ اس نے چھیڑ خانی کی۔ جس کی اطلاع لڑکی نے گھر میں جاکروالدین کو کی، والدین اپنے فیملی ممبرس کے ساتھ کنڈکٹر کو سمجھاکر ہدایت کرنے کی کوشش کی مگر ان کے ساتھ بھی کنڈکٹر کا رویہ اور سلوک ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے مشتعل عوام کے غصہ کا شکار ہونا پڑا اور پھر مار کھاکر اسپتال میں داخل ہوگیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا