English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاسرگوڈ :فیس بک پر آپ ﷺ کے شان میں گستاخی والے تبصرے

share with us

اسی بات کو لے کر ماحول میں کشیدگی پائے جانے کی وجہ سے کاسرگوڈ تعلقہ، ہوسا درگہ، اور بیکل پولس تھانے حدو د میں آنے والے علاقوں میں دفعہ 144نافذ کردیا گیا ہے۔ ضلع پولس کمشنر نے یہ ہدایت دی ہے کہ ایک ہفتے تک یہ دفعہ جاری رہے گی اس بیچ کسی بھی طرح کے احتجاج کرنے یا پھر گروپ بندی پر پابندی لاگو ہوگی، کاسرگوڈ ، بیل ، ہوسا درگہ وغیرہ میں رات 7سے صبح 6تک بائیک چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ الزام عائد کیا ہے کہ کل کمبلے میں مسلم ایکیا تنظیم کی جانب سے نکالے گئے احتجاج کے دوران سواریوں اور نیتانندا نامی مندر پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔ دو سرے دن مسلمانوں کے اس احتجاج کے خلاف ہندو تنظیموں کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا تھا۔ بڈی یڈکا، پیرلا، ملیریا، اپلا وغیرہ میں بھی احتجاج نکالے گئے ۔ رکشہ وغیرہ پتھراؤ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے رکشہ ڈرائیور س کی جانب سے احتجاج کئے جانے کی خبر بھی موصول ہوئی ہے۔ْ
فیس بک تبصرہ : ملزم گرفتار : اسی دوران اس بات کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ان سارے ہنگاموں ،احتجاجات وغیرہ کی وجہ بننے والا ملزم جس نے فیس بک پر آپ ﷺ کے سلسلہ میں نازیبا تبصرے کیا تھا ارون کمار مقیم پتگے کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے اور عدالت میں پیش کردیا ۔ اس کے پروفائل میں اشتعال انگیز تبصروں کو دیکھنے کے بعدپولس نے ملزم کے گھر میں چھاپہ مارتے ہوئے کمپیوٹر سمیت متعلقہ ساری اشیاء ضبط کرلئے ہیں۔ پولس نے بیان دیا ہے کہ ملزم کو کمپیوٹر تعلیم بہت مہارت ہے۔ 

رکشہ ڈرائیو ر اور اس کے دوست نے کیا ہائی اسکول طالبہ کاریپ
5دن بعد طالبہ نے خاموشی توڑی:معاملہ درج

rape

کاسرگوڈ 22جولائی (فکروخبرنیوز) رکشہ ڈرائیور اور اس کے دوست کی جانب سے زنابالجبر کی شکار ایک ہائی اسکول طالبہ نے واردات کے کئی دن بعد اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ملزموں کے بارے میں اپنے والدین اور پولس کو مطلع کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ معاملہ 15جولائی کو پیش آیا تھا اور کل جاکر یہ معاملہ متاثرہ لڑکی نے اپنے والدین کو بتایا ہے۔ لڑکی کے بیان کے پیش نظر والدین نے پولس تھانے میں شکایت درج کرائی۔ ملزمین کی شناخت رکشہ ڈرائیور ابراہیم خلیل (34) اور اسکا دوست خالد(32) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ متاثر طالبہ جب اسکول جانے کے لئے رکشہ کا انتظار کررہی تھی تو اس موقع پر خلیل نے اسکول لے جانے کا بہانہ بنا کرطالبہ کو رکشہ پر سوار کیا ۔ طالبہ رکشہ پر سوار ہوتے ہی رکشہ ڈرائیو ایک انجان علاقے میں لڑکی کو لے جا کر زبردستی کی اور ہوس پوری کرنے کے بعد اپنے دوست خالد کو بھی بلا کر اپنے گناہ میں شریک کیا۔ ریپ کئے جانے کے بعد متاثرہ طالبہ کو دھمکی دی تھی کہ اگرعلاقے میں بات بتائی جائے تو برا ہوگا۔بڈی یڈکا پولس تھانے میں معاملہ درج ہے اور پولس خاطیوں کی گرفتاری کے لئے اپنا جال بچھا دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا