English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاسرگوڈ میں انڈے کے اندر ایک اور انڈا پایا گیا

share with us

جی ہاں! انور دربار کے گھر میں ایک انڈے کے اندر زردی کے ساتھ دوسرا انڈا پایا گیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کی شام کو سامنے آیا جب سحری کے لئے انور کے گھر والے ناشتہ تیار کررہے تھے۔ 

ڈرائیور رحمت اللہ مرنے سے پہلے 50مسافروں کی جان بچائی
ڈرائیونگ کے دوران ہارٹ اٹیک کا خدشہ: بس روک دی

بنگلور18جولائی (فکروخبرنیوز ) بی ایم ٹی سی بس کے ڈرائیور جن کو ڈرائیونگ کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک حملہ ہونے کی وجہ سے ، اس موقع پر انہوں نے فوری عقلمندی سے کام لیتے ہوئے بس کو ایک محفوظ جگہ روکنے کے بعد جاں بحق ہونے کا حادثہ منظر عام پر آیا ہے۔ اس طرح ان کی حاضر دماغی کے فیصلہ سے بس پر موجود پچاس مسافر ایک بڑے حادثے سے بچ گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق ڈرائیوررحمت اللہ 35جس کا تعلق چنتا منی سے ہے ، شواجی نگر سے بنشنکری کے درمیان دوڑنے والی بس (KA 57-f20)کی ڈرائیونگ کررہے تھے، بنشنکری مسافروں کو پہنچانے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ اچانک ان کے سینے میں درد محسوس ہوا ہوگا شاید، اسی وجہ سے وہ فوری ٹی ٹی ایم سی میں بس کو روک دی۔ کنڈکٹر نے جب بس کوروکتے دیکھا اور کئی دیر کے بعد بھی بس نہ چلنے پر ڈرائیور کے جگہ پر دیکھا تو ڈرائیور نیچے سر کئے تڑپ رہے تھے ، جب کہ ان کو اسپتال منتقل کرنے سے پہلے وہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بی ایم ٹی سی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شوہر کی نوکر ی بیوی کے حوالے کی جائے گی۔ جب کہ رحمت اللہ کو چار اولادیں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا