English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاسرگوڈ : کشتی ڈوب کر 16افراد زخمی: اسپتال میں داخل

share with us

زخمیوں کی شناخت ہوسابیٹے علاقے کے مقیم، ابراہیم، یوسف، سی ایچ عبداللہ، حسن آر، عبدل ، ستار، ابراہیم، شاردا نگر کے مقیم ، پرشانت محمد نواز وغیرہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ منگل کی صبح لہروں کی اُونچائی بڑھ جانے اور دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے کشتی پانی میں اُلٹ گئی، اس موقع پر قریب موجود دوسری کشتیوں میں سوار افراد نے ڈوبنے والوں کو راحت پہنچاتے ہوئے ساحل تک لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مچھلی شکار کے جال اور کشتیوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے جملہ 5لاکھ روپیوں کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اسی مقام پر پیش آئے ایک اور حادثے میں بھی مچھیروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ یہ حادثہ بھی کشتی ڈوبنے کی وجہ سے پیش آیا تھا، اس میں زخمی ہونے والوں کی شناخت شوا داسن، رویندرن، راجن، پرساد، وغیرہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تما م زخمی افراد کو شہر کے جنرل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ سمندر میں طغیانی ہونے کی وجہ سے سرکاری طور پر ایسے موسم میں مچھلی شکار پر پابندی ہے۔ جب کہ مچھیرے سمندر کے قریبی ساحلی حصے میں مچھلی شکار کرتے ہیں اس کے باوجود موجوں کی طغیانی میں تیزی ہونے کی وجہ سے ایسے حادثات پیش آرہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا