English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیوی کا قاتل شوہر’’ دور درشن کا رپورٹر‘‘ گنگادھر گرفتار

share with us

اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بیوی کا قتل اپنے بڑے بھائی کے گھر میں کیا تھا۔ مہلوکہ عورت کی شناخت ممتا شیٹی (33) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ واقعہ کے مطابق کل شام چار بجے ملزم گنگاھر نے اپنے بڑے بھائی کو فون کرکے اپنے بیوی کے مرنے کی اطلاع دی ۔ بھائی نے اطلاع پاکر جب گھر پہنچا تو دیکھا کہ گھر کا پنکھا ایک جانب جھکا ہوا ہے اور اس کی بیوی نیچے گری ہے، مہلوک عور ت کی حالت مشتبہ حالت میں اور چہرے سے خون کو رستے دیکھ بھائی نے فوری پولس کو اطلاع دی ، پولس موقع واردات پر پہنچ کر گنگادھر کو گرفتار کرلیا ہے۔ مہلوک عورت شہر کے ایس ڈی ایم لاء کالج میں معاون پروفیسر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہی تھی۔ چار سال قبل محبت کرکے شادی رچائی تھی۔ اس کے بعد کوڈی کل کے جے بی لوبو روڈ میں موجود اپنے بڑے بھائی کے گھرمیں رہائش پذیر تھے۔ گذشتہ کچھ مہینوں سے دونوں کے درمیان جھگڑ ے ہورہے تھے،کل اسی بات پر گنگادھر نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ہے۔ قتل کی وجہ سے شوہر پر کی جانے والی شک بتایا گیا ہے، گنگادھر نے پولس کو بیان دیا ہے کہ بیوی اس پرکسی اور عورت کو لے کر شک کیا کرتی تھی اسی بنا پر جھگڑے ہوئے کرتے تھے۔ مہلوک ممتا شیٹی ضلع اُڈپی سے تعلق رکھتی تھی، غربت کی وجہ سے شہر کے ایک پرگنا کونسلنگ سنٹر میں مزدوری کررہی تھی۔اسی موقع پر گنگادھر سے دوستی ہونے کے نتیجہ میں گنگا دھر اس سنٹر سے اسے نکال کر کالج میں داخل کرایا۔پڑھ لکھ کر جب ممتا پروفیسر بنی تو گنگادھر نے اس کے ساتھ شادی رچائی۔ مگر اب اسی نے اس کا قتل کردیا ہے۔ پولس گنگادھر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا