English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور :شرابی ڈرائیور نے لی4راہگیروں کی جان

share with us

ملزم کرشنپا کچھ گھریلو مسائل سے پریشان حد سے زیادہ شراب پی کر اپنے روور کار چلا رہا تھا اسی موقع پر کار بے قابو ہوکر الیکٹرانک سٹی پراپنا اگراہارا جنکشن کے فٹ پاتھ پر چڑھا دیا ہے ۔ اسی موقع پر یہاں فٹ پاتھ پر سبزی خرید رہے کئی لوگ زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، مہلوکین کی شناخت اندرانی (40) پشپا رانی (45) اور سبزو فروش وجئے کمار(24) اور بساپور کے راجہ نائک (37) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جب کہ یہاں موجود ، راجیش، ہریش، للتما، ملیش، جنکا راج، ریکھا، نامی زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، حادثے کی اطلاع پاکر ٹرافک ایڈیشنل انسپکٹر بی دیانندا اور ڈی سی پی لوکیش موقع واردات کا معائنہ کرنے کے بعد اگلی قانونی کارروائی کی ہے۔ جب کہ پولس کے بیان کے مطابق کرشنپا پر ا س سے پہلے کئی کیس درج ہیں، حادثے کے فوری بعد جائے حادثے سے فرا ر ہونے والا ملزم ڈرائیور کرشنپا بعد میں جاکر خود کو پولس کے حوالے کردیا ہے ۔ پرپنا اگراہار جنکشن پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ph02

 

ph03

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا