English   /   Kannada   /   Nawayathi

نریندر مودی ملک کی جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ: قمرالاسلام

share with us

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرس کو دئیے گئے انٹرو یو میں مودی کا ظالمانہ چہرہ بے نقاب ہو گیا نریندر مودی نے مذکورہ انٹرویو میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے کہ اُس کی نہایت سفاک اور درندہ صفت شخصیت اُبھر کر سامنے آئی۔ قمرالاسلام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نریندر مودی نے آج تک 2002کے فسادات میں مسلمانوں کے قتل عام پر کبھی افسوس کا اظہار نہیں کیا بلکہ اُنہوں نے ہمیشہ ایک چلنج کیا کہ ان فسادات کے لئے اُنہیں ماخوذ کر کے گرفتار کیا جائے۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دستور اور قانون کی اُن کے نزدیک کیا اہمیت ہے۔ مودی اس قدر شاطر سیاست دان ہیں کہ اُنہوں نے ہمیشہ قانون کی گرفت سے اپنے آپ کو بچایا لیکن وہ بھول رہے ہیں کہ دنیا کے تمام ظالموں کا غلام عبرت ناک ہی ہوا ہے۔ مودی کو ایک دن اپنے گناہوں کی قیمت چکانی ہوگی۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا ہے کہ اس ملک کے مسلمان ہر گز نہیں چاہئے گے کہ مودی وزیر اعظم بنیں۔ لیکن ملک کے سیکولر عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے امن و امان و بھائی چارے کو درھم برہم کرنے کے خطرناک عزائم رکھنے والے کو ظالم و جابر مودی کو وزارت کے عظمیٰ کے عہدہ تک پہنچنے نہ دیں۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا ہے کہ مذکورہ انٹرویو سے نریندر مودی کی ذہنی خباثت کی عکاسی ہوتی ہے اور وہ ہٹلر کا اندازِ فکر رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے نریندر مودی کو ملک کی جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی ہندو قوم پرستی کے نام پر اس ملک سے جمہوریت کا خاتمہ کرنے اور اپنی ڈکٹیٹر شپ لانے کے جارحانہ عزائم رکھتے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ دستور کا تحفظ آنے والے لوک سبھا انتخابات کا سب سے اہم موضوع ہوگا۔ 2014کے لوک سبھا انتخابات میں ملک کے جمہوری ڈھانچہ کو برقرار رکھنے کے لئے سیکولر جماعتوں کو مستحکم بنانا مسلمانوں کے ساتھ ساتھ تمام ملک کے سیکولر عوام کی ذمہ داری ہوگی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا