English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسپتال میں ایک نوجوان کی پھانسی لے کر خود سوزی

share with us

اطلاع کے مطابق خودسوزی کرلینے والے کی شناخت چیرکاڈی بینگل کا مقیم کرشنا مرکالر (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ وہ گذشتہ دس سالوں سے اسپتال میں موجود کینٹین میں وہ مزدور کررہا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ ادھر کچھ سالوں سے وہ کینٹین میں حصہ دار بھی تھا۔ اسپتال میں ڈاکٹرس اور مریضوں کو ناشتہ ، چائے وغیرہ کا انتظام کیا جاتا تھا۔ اس نے کل رات اسپتال کے تیسرے منزل میں موجود ایک معذور نرس کے کمرے کے اسی کے اوڑھنی کا استعمال کرتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ہے۔ اسپتال عملے کا بیان ہے کہ اپنے عمر کے تیرھویں سال سے وہ اس کینٹین میں مزدور کررہا تھا۔اس کے بعد حصہ دار بن کر کینٹین چلانے لگا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ قرضہ کی وجہ سے اس نے خودکشی کی ۔ کچھ دن قبل اسپتال کے ڈاکٹرس نے اس کے گھروالوں سے رابطہ کرکے قرضہ کے بارے میں بتایا تھا۔ ڈیتھ نوٹ میں اس نے یہ تحریر کیا ہے کہ ساری کمائی وہ معذور نرس پر خرچ کردئے ہیں،میرے بارے میں اسپتال کے ڈاکٹر اور ایک رکشہ ڈرائیور غلط سلط بدنام کرنے والی باتیں پھیلا رہے ہیں۔ ڈاکٹر گنیش کامت، اور آٹو ڈرائیور مہیش کا نام لیا ہے ، پولس مقدمہ درج کرکے تفتیش کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا