English   /   Kannada   /   Nawayathi

19سالہ مسلم نوجوان ٹی اے ثابت کاقاتل بالآخر گرفتار

share with us

پولس نے گرفتار ی کے بعد قتل کے لئے استعمال کی گئی تیز دھار ہتھیار بھی ضبط کرلی ہے۔ پولس انسپکٹر سنیل نے نامہ نگاروں کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 7جولائی کو ٹی اے ثابت نامی نوجوان کو قتل کرکے فرار ہونے والے اہم ملزموں میں وائی شاق نے پولس کے سامنے یہ بیان دیاہے کہ اسی نے حملے میں پہل کی تھی ۔ثابت اور اس کے دوست جو راستے پرکھڑے گفت وشنید کررہے تھے ، اسی موقع پر وائشاق اور اکشے اس راستے سے گذرے اور پھر گاڑی کے ایک ہارن کے مسئلہ جب لفظی جھڑپ سے آگے بڑھ گیا تو اکشئے نے فوری اپنے پاس موجود چاقو نکال کر ثابت پر حملہ کردیا ۔اور موقع واردات سے فرا رہوگئے ، وائی شاق نے پولس کے سامنے یہ بھی بیان دیا ہے کہ حملے کے بعد انہوں نے جہاں اپنے بائیک اور موبائل کو چھوڑ کر فرارہوئے۔ بلکہ دوستوں کی جانب سے اطلاع دئے جانے پر کہ کاسرگوڈ کا ماحول بگڑ چکا ہے اور ثابت جاں بحق ہوچکا ہے تو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے رہے ۔ ملحوظ رہے کہ ٹی اے ثابت پر حملے کے بعد کاسرگوڈ کے ماحول میں کشیدگی پائی جارہی تھی اور قتل کے دن یہاں کئی سرکاری گاڑیوں اور اثاثہ کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ 
یہ بات قابلِ غور ہے کہ مقامی اخبارات میں چھپے اطلاعات کے مطابق اکشئے نے صرف ہارن کے مسئلے کو لے کر ثابت پرحملہ کیا اور اس موقع پر ان نوجوانوں کے پاس تیز دھار ہتھیار بھی موجود تھے۔ موبائل اور بائیک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔بیان میں جھول ہے اور وائیشاق حملہ کی حقیقت پولس سے چھپا رہا ہے۔ کیا ان کو یہ پہلے سے پتہ تھا کہ ثابت راستے سے ہٹنے سے انکار کرے گا اور اس پر حملہ کرنے کے لیے اکشئے اور وائشاق پہلے سے ہتھیار لیجانے کا ارادہ کیا۔ یا پھر جان بوجھ کر ثابتپر حملہ کیا گیا اور ماحول میں کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی گئی یہ پولس کی غیر جانبدارانہ چھان بین کے بعد ہی بات سامنے آپائے گی۔ 
دیکھئے تفصیلات اس لنک پر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا