English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہفت روزہ ’’اونچی آواز ‘‘ کی ایک سالہ اشاعت کی تکمیل

share with us

ماہر تعلیم جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدرکو تعلیمی خدمات اور جواں سال صحافی نمائندہ اعتماد بیدر محمد امین نواز کو صحافتی خدمات پر مذکورہ ہفتہ روزہ کے چیف ایڈیٹر جناب محمد ابراہیم نفیس کی جانب سے ملک کے معروف صحافی و گروپ ایڈیٹر عزیز الہند جناب عزیز برنی اور ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود کے ہاتھوں گُلپوشی و شالپوشی کرتے ہووے اعزاز ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اس پُر مسرت اور بیدر کا نام روشن کرنے پر بیدر شہر کی دونوں شخصیتوں کی تعلیمی و صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈ کے دئیے جانے پر صدر انجمن نوائے احباب جناب سید عبدالطیف خلش ‘ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی صدرشعبہ اُردو کرناٹک کالج بیدر‘ ڈاکٹر محمد نظام الدین لیکچرر رینوکہ کالج بیدر‘ ڈاکٹر انجمن شکیل انجم حال مقیم سعودی عربیہ ‘ڈاکٹر محمد عبدالخلیل لیکچرر امبیڈکر ڈگری کالج بیدر‘ احمد حسین الطاف لیکچرر مرار جی دیسائی کالج بیدر‘ جناب سید شاہ حفیظ الدین گیسو دراز قادری لیکچرر سی بی کالج بھالکی ‘سید قاسم ساجد انجینئر دیگلور‘ محمد باسط خان صوفی‘ مقصود علی مقصود‘ صدیق حیرت ہمناآباد سکریٹری نوائے احباب‘مصطفی عادل سکریٹری نوائے احباب چٹگوپہ‘ الحاج کمال الدین شمیم مؤظف صدر مدرس ‘سید نواز علی محبِ اُردونے دل کی عمیق گہرائیوں سے مذکورہ بالا ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا