English   /   Kannada   /   Nawayathi

دن دہاڑے گھر میں گھس گئے لٹیرے

share with us

بائیک میں سوار دو افراد اچانک گھر میں گھس کر گھر مالکن عورت کو ایک نمبر پر فون ڈائل کرنے کے لئے کہا۔ گھر مالکن فون لانے کے بہانے دوسرے کمرے میں جاکر گھر سے باہر بھاگنے کی کوشش کی تو اس پر حملہ کردیااور بال کھینچ کر بٹھا دیا ۔عورت جب اچانک مدد کے لیے چیخنے چلانے لگی تو گھر کے باہر باغ میں کام کررہا گھر مالک کیشوا گھر کی جانب بھاگ آئے۔ یہ دیکھ کر لٹیرے اچانک بائیک پر سوار ہوکر فرار ہونے لگے اور کیشوا کی جانب سے پیچھا کئے جانے پر اپنے پاس موجود بندوق سے فائرنگ شروع کردی۔گولی چوک جانے کی وجہ سے کیشواکو کوئی چوٹ نہیں پہنچی ہیں۔ جب کہ لٹیروں کی جانب سے حملہ کئے جانے پر کیشوا کی بیوی کے چہرے پر چوٹیں پہنچی ہیں۔ اس طرح کی شکایتی تحریر اُلال پولس تھانے میں درج کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حملہ آوروں نے غلط اڈریس پر پہنچ کر غلط آدمی کے سلسلہ میں دریافت کررہے تھے ، اس وجہ سے بوکھلائے ہوئے لٹیروں نے کیشوا پر حملہ کردیا۔ پولس مقدمہ درج کرکے یہ تفتیش کررہی ہے کہ آیا یہ ہفتہ وصولی تھی یا کسی اور مقصد سے حملہ آور آئے تھے۔

talpadi 2

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا