English   /   Kannada   /   Nawayathi

شبینہ مکتب مسجد سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد

share with us
سب سے اعلی عبادت سورہ فاتحہ اور حضور ﷺ پر درود کے بغیر نامکمل رہتا ہے ،اس اعتبار سے ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم روزانہ رسولﷺ کے تذکرے ،ان کی تعلیمات اور سیرت کے ساتھ کچھ وقت گذارے تاکہ ان احکامات کو اپنی زندگی میں لاکرتے ہو ئے دنیا وآخرت کی فلاح وبہبود حا صل کر سکیں ،ان با توں کا اظہار مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مو لا نا مقبول احمد کو بٹے ندوی نے کیا ،وہ پیر کی شب مسجد سیدنا ابوبکر صدیق جامعہ آباد روڈ بھٹکل کے شبینہ مکتب کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ سیرت النبی کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ، مو لا نا نے ننھے ننھے معصوم طلباء کی جانب سے پیش کئے گئے مختلف پروگراموں پر طلباء ،ان کے اساتذہ اور سرپرستان کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ ننھے منھے طلباء کے ذریعہ سیرت رسول کا جو پیغام پیش کیا گیا ہے اس کو اپنی زندگی میں لاگو کر نے کی کوشش کریں ،زندگی کے ہر شعبہ میں ہر ایک کے لئے رسولﷺ کی زندگی میں رہنما ئی موجود ہے ،جس پر عمل کر نے میں ہی دنیا وآخرت کی کامیابی ہے ،اس کے علاوہ امام وخطیب مدینہ جمعہ مسجد مولا نا زکریا صاحب برماور ندوی ،امام وخطیب مخدومیہ جمعہ مسجد مولا نا نعمت اللہ صاحب ندوی نے بھی سیرت رسول ﷺ کے تعلق سے خطاب کر تے ہو ئے ھضورﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں لاگو کر نے کی نصیحت فرمائی ،واضح رہے کہ پیر کی شب مسجد سیدنا ابوبکر صدیق کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی کا ناانعقاد کیا گیا تھا،جس میں مسجد ابوبکر کے شبینہ مکتب کے طلباء کے مابین تقاریر ، اپنی زبان میں بر جستہ دعا کر نے اور اذان کے مقابلے ہو ئے ،جس میں طلباء کی جانب سے بہترین مظاہرہ کئے جانے پر سامعین نے طلباء کی خوب سراہنا کی ،جلسہ کا آغاز محمد زیان تمبوری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،قاسم خیال نے نعت رسول پیش کی ،جلسہ کی غرض وغایت اور استقبالیہ کلمات سکریٹری مسجد ابوبکر مولا نا رحمت اللہ ندوی نے بیان کئے،جب کہ نظامت کے فرائض مسجد ہذا کے مام اور شبینہ مکتب کے ذمہ دار مو لا نا عبدالمغنی اکرمی ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئے ،طلباء کی جانب سے بہترین کار کردگی پر مہمانان نے مولا نا عبدالمغنی اور ان کے رفقاء کو مبارکباد دیتے ہو ئے ان کے حق میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،اخیر میں مقابلوں میں امتیازی نمبرات حا صل کر نے والوں کو انعامات سے نوزا کیا گیا ، اسی طرح پروگرام میں شریک ہر طالب علم   کو خصوصی انعام دیا گیا ،دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا