English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئے دن سرخیوں میں ہیں جرائم کی خبریں, تازہ واردات سونالے کر لٹیرے ہوئے فرار

share with us

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسی طرح کی چوری کی ایک واردات کل رات وٹلا نامی علاقہ میں پیش آئی ہے جہاں لٹیرے گھر کے پچھلے دروازے کو توڑکر اندرا ڈا خل ہو کر گھر میں مو جود لا کھوں رو پئے کی مالیت کا سونا لے کر فرا ہو گئے ہیں ،مگر اہم اور حیران کن بات یہ ہے کہ سونا پہلے سے ہی چاول کی ایک بوری میں چھپا کر رکھ دیا گیا تھا ،جس کی بنا پر لٹیرے رات میں بغیر کسی محنت اور جدو جہد کے سونا لے کر فرا ہو گئے ،صا حب مکان کی شنا خت عباس حاجی کے طور پر کر لی گئی ہے ،جن کے گھر یہ واردات پیش آئی ہے ،کہا گیا ہے کہ لٹیرے رات کے وقت گھر کے پچھلے دروازے سے داخل ہو ئے ،اور بغیر کسی الماری اور لوکرس کو ہاتھ لگا ئے چاول کی بوری میں چھپا یا ہوا سونا لے کر فرا ہو گئے ،جس کی مالیت تقریبا 10.5 لاکھ بتا ئی گئی ہے ،لو گوں کا ماننا ہے کہ یہ واردات ایک منصوبے کے تحت انجام دی گئی ہے ،جس کو انجام دینے میں گھر ہی کا کو ئی آدمی یا ملازم شامل تھا ،جس کی مدد سے گھر کے زیورات کو پہلے سے ہی چاول کی بوری میں چھپا دیا گیا تھا ،مگر اس معاملہ کے تعلق سے کو ئی تحقیقی بات منظر عام پر نہیں آئی ہے، پولیس کی طرف سے تحقیقات جا ری ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا