English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مدینہ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے تعلیمی ایوارڈ کی خوبصورت تقریب کا انعقاد

share with us

اس موقع پر مولانا عرفان ندوی نے مدینہ ویلفیر سوسائٹی کی تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ حاضرین کے سامنے پیش کی ،جس میں انہوں نے  مدینہ ویلفیر کی جانب سے  انجام پانے والے کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے خدمت خلق اور تعلیم کے فروغ کے لئے کی جانے والی  کوششوںکی سراہنا کی پروفیسر زرزری صاحب نے اپنے صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں چالیس سال سے تعلیمی لائن میں کام کر رہا ہوں،میرا تجربہ کہتاہے کہ ہمارے لڑکے انتہائی ذہین ہیں ،اور آج کے حالات ایسے ہیں کہ ہم IAS IPS KAS KPSمیں اپنے طلباء کا داخلہ کروائیں جو موجودہ دور کی اہم ترین ضرورتوں میں سے ہے۔ اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور طلباء کی ہمت افزائی کی ، خیال رہے کہ یہ تعلیمی ایوار ڈ چھٹی جماعت سے لے کر pucتک کے ممتاز طلباء وطالبات کے مابین تقسیم کیا گیا ،نظامت کے فرائض مولانا عدنا ن ندوی نے بحسن خوبی انجام دئے جبکہ مولانا عبدالسمیع آرمار ندوی نے مہمانان کا استقبال کیا ۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا