English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں چوری کی وارداتیں عوام کے لیے باعثِ تشویش

share with us

چوری کی وارداتوں میں ایک بات عام طور پر دیکھی جارہی ہے کہ چور ہمیشہ بند گھروں کو ہی نشانہ بنارہے ہیں جس سے عوام کو شبہ ہے کہ شہر میں ایک چوروں کی ایک ٹولی سرگرم ہے جو ہمیشہ بند گھروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور موقع ملتے ہی واردات انجام دیتے ہیں۔ اس سے قبل شہر کے پرانے علاقہ ، قاضیا اسٹریٹ ، تکیہ اسٹریٹ میں چوری کی کئی ایک وارداتیں منظر عام پر آچکی ہیں لیکن اب نوائط کالونی ، کارگیدے، جامعہ آباد روڈ پر بھی وارداتیں انجام دئیے جانے کی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔ چور اتنے ماہر سمجھے جارہے ہیں کہ کئی گھروں میں چوری کی واردات اتنی تیزی کے ساتھ انجام دیتے ہیں کہ اگر مکین بازار سے سودا سلف لانے بھی چلا جائے تو تب تک چورقیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کرچکے ہوتے ہیں۔ چوری کی واردات کی خبر منظر عام پر آتے ہی پولیس متعلقہ مکان پر پہنچ جاتی ہیں اور جانکاری حاصل کرنے کے بعد تحقیقات کیے جانے کی یقین دہانی کرتی ہے لیکن ہمیشہ کی طرح چور پولیس کی گرفت سے دور ہوتے ہیں ۔ بڑھتی چوری کی یہ وارداتیں اب شہرکے پولیس اہلکاروں کے لیے ایک چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ کئی مرتبہ پولیس نے کئی ایک محلوں میں پہنچ گھروں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بھی گذارش کی ہے۔ اب عوام کا سوال یہ ہے کہ ان وارداتوں کو انجام دینے والوں کی ٹولی کو کیا بھٹکل پولیس گرفتار کرپائی گی ؟؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا