English   /   Kannada   /   Nawayathi

والدین بچوں کی تعلیمی وتربیتی دو نوں اعتبار سے تربیت کے لئے فکر مند ہوں : مو لا نا مقبول احمد کو بٹے ندوی

share with us

ان باتوں کا اظہار مہتمم جامعہ اسلا میہ بھٹکل مو لا نا مقبول احمد صاحب کو بٹے ندوی نے کیا ، مولانا موصوف آج صبح ساڑھے دس بجے جا معہ اسلا میہ بھٹکل کی وسیع و عریض مسجد میں سال گذشتہ سالانہ امتحان میں امتیا زی نمبرات حاصل کر نے والے طلبا ء کے اعزاز میں تقسیم انعا مات کی نشست میں خطاب فرمارہے تھے۔مو لا نا نے مزید کہا کہ حضرت مو لا نا عبد الباری رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب ایوارڈ کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ان کی شخصیت کو سامنے رکھ کر اپنے مستقبل کو سنوارنے والے بنے اور اپنے آپ کو ان کی شخصیت میں ڈھا لنے کی کو شش کریں اور طلباء تعلیمی میدان میں آگے بڑھتے ہوئے ان ایوارڈ کے مسحتق بنیں۔مولانا نے جا معہ اسلامیہ بھٹکل کے جملہ طلباء اسا تذہ اور منتظمین وغیرہ کی جانب سے ادارہ کا تعاون کر نے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ مدرسہ کا تعاون کر نے والے لوگ مختلف طبقات کے ہیں ، ہر کوئی اپنے اعتبار سے اور اپنی حیثیت کے مطا بق ادا رے کی ترقی میں کو شاں ہیں ،اور ادارہ کی دامے درمے سخنے قدمے تعاون کر نے میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں ۔ رکن عا ملہ جامعہ اسلا میہ بھٹکل مو لا نا زکریا صاحب ندوی نے انعامات کے مستحق بننے والے طلباء کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں یہ انعام ان کی محنت کا صلہ نہیں ہے ،بلکہ ان کی ہمت افزائی اور اس میدان میں اور آگے بڑھنے کے لئے ترغیب کے طور پر ہے ، تا کہ وہ اس کی روشنی میں اپنے مستقبل کو سنوار سکے ،اور جو طلباء اس سے محروم ہیں وہ ان کے اندر بھی شوق پیدا ہو جا ئے کہ وہ بھی اس کو حا صل کر نے والے بنے ،نا ظم جا معہ اسلا میہ بھٹکل جناب ما سٹر شفیع صا حب شہ بندری نے طلباء سے خطاب کر تے ہو ئے کہ وہ اسی پر اکتفا ء نہ کریں ،بلکہ اور زیا دہ آگے بڑھنے کی کو شش کریں ،اس کے ساتھ نما زوں کی پابندی اور قرآن کی تلا وت کاتذکرہ کرتے ہوئے عملی میدان میں آگے بڑھنے پر زوردیا۔اس کے علا وہ نا ئب نا ظم جامعہ مو لا نا طلحہ صا حب ندوی اور دیگر اسا تذہ وذمہ داران نے اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہو ئے طلباء اور ان کے سرپرستان کے سامنے بہت ہی مفید اور اہم ترین با تیں پیش کیں۔
ملحوظ رہے کہ اس پروگرام میں ممتاز طلباء کو انعامات اور سر ٹیفیکٹ سے نوا زا گیا ،اہم بات یہ ہے کہ اس پروگرام میں طلباء کے سر پرستوں کو بھی مد عو کیا گیا تھا ،جن کے سامنے اولاد کی تربیت اور تعلیمی میدان میں اور زیا دہ ترقی حا صل کر نے کے تعلق سے بہت ہی اہم اور مفید باتیں علما ء اور دیگر ذمہ داران جا معہ نے پیش کی ، واضح رہے کہ سال گذشتہ کی طرح امسال بھی ابنا ئے جا معہ منطقیہ شر قیہ کی جانب سے عا لیہ را بعہ میں اسی یا اس سے زا ئد فیصد سے کا میا بی حا صل کر نے والے سب سے ممتاز طا لب علم کو مو لا نا عبد البا ری ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی جانب منسوب کردہ تعلیمی ایوارڈ مو لوی محمد سنان ابن سلیم دا مو دی کے حصہ میں رہا ،جنھوں نے عالیہ را بعہ کے امتحان میں 81.31 فیصد سے کا میابی حا صل کی ،اس کے علا وہ ہر درجہ میں ممتا زطلباء کو گرا نقدر انعا مات اور سر ٹیفیکٹ سے نوا زا گیا ،پروگرام کا آغا ز عمیر گو لٹے کی تلا وت کلام پاک سے ہوا ،نعت اصغر احمد صدیقی نے پیش کی ،استقبا لیہ کلمات مو لا نا سمعان خلیفہ ندوی نے پیش کئے ، لسہ کی غرض وغا یت مو لا نا انصار صاحب ندوی نے بیان کی ،جب کہ جلسہ کی نظا مت مشرف اللجنۃ العربیہ مو لا نا اسا مہ صا حب ندوی نے انجام دئیے ۔ممتا زطلباء میں تقسیم انعا مات کے سلسلہ میں ابنا ء جا معہ منطقیہ شرقیہ کا بھر پور تعا ون رہنے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ،جب کہ مسا بقہ حفظ قرآن کے سلسلہ میں اعا نت کر نے پر ابنا ئے جا معہ دبئی کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ،اخیر میں نا ظم جامعہ کے کلمات تشکر اور دعا ئیہ کلمات کے ساتھ یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا