English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلباء اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دار العلوم ندوۃ العلماء کے لیے روانہ

share with us

اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے طلباء سے سفر کے آداب ملحوظ رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک اچھے مقصد کی تکمیل کے لیے روانہ ہورہے ہیں لہذا اب آپ کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے، او رجس مقصد کے لیے آپ سفر کررہے ہیں پہلے نمبر پر آپ اپنے مقصد کی تکمیل کے لیے کوششیں کرتے رہیں۔ مولانا نے کہا کہ جہاں آپ جارہے ہیں وہ ادارہ مشہور ادارہ ہے جہاں مختلف ملکوں اور شہروں کے طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں ، ان کے درمیان آپ کو اپنے اعلیٰ اخلاق اور کردار کا مظاہرہ کرنا ہے اور جس ادارہ کی نسبت سے جارہے ہیں اس کی نسبت کا بھی پاس ولحاظ رکھنا ضروری ہے جبکہ مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی نے دعائیہ کلمات کے ساتھ طلباء کو رخصت کیا ،واضح رہے کہ ہر سال بھٹکل سے پچاس سے زائد طلباء جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں اپنی عا لمیت کی تکمیل کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دار العلوم ندوۃ العلماء کے لیے روانہ ہوتے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا