English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیجاور سوامی نے احتجاجیوں کو لیا آڑے ہاتھوں

share with us

اس معاملہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے والے دراصل فرقہ واریت کوبڑھاوا دے رہے ہیں احتجاج کے بعد اخباری نمائندوں نے جب ان سے ملاقات کی تو سوامی نے تفصیلا گفتگو کی، انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندو جاگرن نے مسلمانوں کے مندر میں نماز پڑھنے پر مندر کے ناپاک ہونے کی بات کہی ہے ، انکے اس اعتراض سے ان کی کم عقلی کا ثبوت ملتا ہے ،نماز ایک عبادت ہے اور عبادت سے مندر کیسے ناپاک ہو سکتا ہے ،اس سے مندر کو نقصان نہیں پہونچا ہے ، سوامی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ،پرمود متالک کے بیان پر بھی کہا کہ اس کی باتوں کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہے ،میں صاف طور پر کہتا ہوں کہ میں نے کوئی غلطی نہیں کی اور نہ ہی دھرم کی توہین کی ہے بلکہ میرے اس کام سے ہندو مذہب کا نام اونچا ہوا ہے ،مسلمانوں کے ساتھ کھانا کھانے میں کسی کے جزبات کیسے مجروح ہو سکتے ہیں اس سے تو ہر کسی کو خوشی ہونی چاہئے،ہندوستان ایک آزاد ملک ہے یہاں ہر ایک کو پنے مذہب پر عمل کی آزادی ہے ،آئندہ اس طرح کے پروگرامات منعقد کرنے کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ حالات کو دیکھتے ہوئے کوئی فیصلہ لیں گے ،لیکن جو کچھ بھی ہو وہ مسلمانوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم رکھیں گے ،اور میں کسی کے دباؤ میں آکر اپنے موقف سے ہٹنے والا نہیں ہوں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا