English   /   Kannada   /   Nawayathi

علاج میں لاپرواہی کا الزام: ڈاکٹر پر حملہ (مزید ساحلی خبریں )

share with us

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ابھیجیت کو اغوا کرنے کے بعد ان کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹرس نے وین کا پیچھا کیا اور اُلال تک جاپہنچے۔ پولس کی مدد لیتے ہوئے اغواکاروں کے چنگل سے ڈاکٹر کو چھڑا پائے پولس نے آصف ، نوفل اور اویس نامی تین حملہ آوروں کو گرفتار کرلیاہے۔ وین ڈرائیور الیاس مفرور بتایاجارہاہے ۔اس واقعہ سے ناراض ڈاکٹر وں نے الال پولیس تھانہ کے باہر جمع ہو کر احتجاج کرتے ہوئے شکایت درج کرائی۔ الال پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 

تیز رفتاربے قابو لاری گھر میں گھس گئی : خاتون زخمی

منگلور 18؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) ایک تیز رفتاربے قابو لاری گھر میں گھس جانے کی واردات تھوکوٹو کے قریب والے علاقے ساونا تھی گدے میں پیش آئی ہے۔ اس حادثہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جبکہ گھر میں موجود دیگر افراد محفوظ بتائے جارہے ہیں۔ زخمی عورت کی شناخت للیتا (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ علاقہ میں اشرف نامی شخص کے گھرکا تعمیری کام چل رہا ہے۔ اس تعمیری کام میں مصروف ایک ٹپر لاری مٹی منتقلی کے دوران بے قابو ہوگئی اور قریب میں واقع ایک گھر میں گھس گئی اوریہ حادثہ پیش آیا ۔

نشہ میں دھت افراد کو پتہ نہ بتانے کا شاخسانہ :انگلیاں کاٹ دی 

بنگلور 18؍مئی 2017(فکروخبرنیوز) نشہ میں دھت افراد کی جانب سے نشہ کے استعمال کی اشیاء ملنے کی خفیہ جگہ کی جانکاری نہ دینے کی وجہ سے نشہ میں دھت لوگوں کی جانب سے ایک شخص کی انگلیاں کاٹ کر فرار ہونے کی واردات شیواجی نگر میں پیش آئی ہے۔ متأثرہ شخص کی شناخت نیپال سے تعلق رکھنے والے بیمال سنگھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ شیواجی نگر میں مقیم ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق آج صبح قریب ساڑھے پانچ بجے نشہ میں دھت تین افراد بیمال سنگھ نامی شخص کے پاس آئے اور اس سے نشہ کی اشیاء جہاں ملتی ہے اس کا پتہ دریافت کیا ۔بیمال نے نشہ کے سلسلہ میں کسی بھی جانکاری نہ ہونے کی بات کہی تو نشہ خوروں نے غصہ میں اس کی انگلیاں کاٹ دیں اور وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ متأثرہ شخص ولسن گارڈن میں واقع ایک ہوٹل میں طباخ ہے اور رات میں ایک نجی عمارت کی چوکیداری بھی کرتا ہے۔ متأثرہ شخص کے مطابق ملزمین کو جب میں نے پتہ نہیں بتا یا تو وہ میرے قریب آئے ، میں نے انہیں دھکا دیا جس پر ایک شخص نے چاقو نکالا اور میری تین انگلیاں کاٹ کر بلیٹ پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔ گھر کے قریب ہی واردات پیش آنے کی وجہ سے بیمال کی چیخیں اس کے بھائی مہیش سنگھ اور اس کے دوست نریش سنگھ نے بھی سن لی جنہوں نے اسے بورنگ اسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے وکٹوریا اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا