English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں مندر کی دیوار پر خون کے نشانات(مزید ساحلی خبریں)

share with us

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فنگر پرنٹس ماہرین بھی جائے واردات پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردیں۔ شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اسطرح کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے شرپسندوں کے حوصلہ بلند ہوتے ہیں اور نت نئی شرارتوں سے عوام کو پریشانیوں میں مبتلاکردیتے ہیں۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل بھی ایک مندر کے احاطہ میں گوشت کی تھیلی برآمد ہونے سے عوام برہم ہوگئے تھے لیکن اس معاملہ کو بھی پولیس نے طول دیا تھا۔ 

 

بیٹے نے ایس ایس ایل سی میں حاصل کیے اکیاون فیصد نمبرات 

والد نے بیٹے کے پاس ہونے کی خوشی میں پچیس ہزار روپئے خرچ کرڈالے

کلبرگی 17؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) اپنے بچوں کی زندگی کے چند لمحات یادگار بنانے کے لیے والدین انوکھے طریقے اپناتے ہیں ۔ اسی طرح کا ایک واقعہ بنا کانا ہلی میں پیش آیا جہاں ایک والد نے اپنے بیٹے کے ایس ایس ایل سی امتحان میں 51فیصد نمبرات حاصل کرنے کی خوشی میں پچیس ہزار روپئے خرچ کیے اور پورے محلہ واوں کو دعوت کا بھی اہتمام کیا۔ اطلاعات کے مطابق امسال کے ایس ایس ایل سی امتحانات میں دویندرا کے بیٹے ارجن نے اکیاون فیصد سے کامیابی حاصل کرلی۔ اس کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ میرا بیٹا امتحان پاس کرلے گا ، جب اس نے کامیابی کی خبر سن لی تو اسی وقت اس نے ایک عوامی دعوت کے انتظام کا فیصلہ لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ارجن یادگیر کے ریسیڈینشیل اسکول میں زیر تعلیم ہے ، لڑکے کا کہنا ہے کہ وہ آگے چل کر آئی ٹی آئی کی تعلیم حاصل کرکے ایک سیمنٹ کا کارخانہ کی تعمیر کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ اس کے گاؤں والوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں جبکہ اس کے والد کسان ہیں۔ 

 

ڈپٹی کمشنر کی مختلف محکموں کے ذمہ داروں کے ساتھ خصوصی نشست 

اسکولی بچوں کے تحفظ کو لے کر کئی احکامات کیے جاری 

اڈپی 17؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) اسکول کے ذمہ داروں ، ڈرائیوروں ، محکمۂ تعلیم کے ذمہ داروں کی ایک خصوصی نشست میں ڈپٹی کمشنر اڈپی نے سب سے زیادہ بچوں کے تحفظ کو اہم قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں موجود تمام ذمہ داروں سے کہا کہ وہ سب سے پہلے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اوراس تعلق سے حکومت کے تمام تر اصولوں پر عمل کریں۔ کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسکولی بس کے انشورنس پالیسی ، اسکول کا فٹنس ریکارڈ ، فرسٹ ایڈ باکس ، ہنگامی حالت میں باہر نکلنے کا دروازہ (ایمرجنسی ڈور)وغیرہ جیسی باتوں کا لحاظ رکھیں۔ انہوں نے کہا اسکولی بسوں کا رنگ پیلا ہو اور اس کے چاروں طرف اسکول بس لکھا ہوا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول وین پر ہمیشہ ان ہی بچوں کو سوار کریں جن کا اسکول میں داخلہ ہوا ہے۔ انہوں نے آر ٹی او کو سیف ڈرائیونگ کے عنوان پر ایک ٹریننگ کیمپ انعقاد کے احکامات بھی جاری کیے۔ اسکول کے ذمہ داروں سے درخواست کی ڈرائیوروں کو رکھنے سے قبل اس کی زندگی کے حالات کا جائزہ لیں اور ڈرائیونگ لائسنس ضرور چیک کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے موسم میں اکثر اس معاملہ میں بے توجہی برتی جاتی ہے اور ڈرائیور وں کو اسکول کے اوقات پر پہنچنے کی تاکید کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ڈرائیور رفتار بڑھا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کے پاس بھی بچوں کا پتہ اور ان کے سرپرستوں کے فون نمبرات موجود رہیں تاکہ ہنگامی حالات میں سرپرستوں سے رابطہ آسان ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے اہم شاہر اہ کے اتھاریٹیس کو اسکول کے قریب سگنل بورڈ نصب کیے جانے کے احکامات دئیے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کی بات بھی کہی ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسکول کے ذمہ داروں سے کہا کہ بچوں کی حفاظت کے لیے ماہانہ نشستوں کا انعقاد کیا جائے جس میں بچوں کی حفاظت کے سلسلہ میں سرپرستوں اور ڈرائیوروں کے ساتھ بھی تبادلۂ خیال ہو ۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے ذمہ داران موجود تھے۔ ملحوظ رہے کہ گذشتہ سال ضلع کے کنداپور تعلقہ کے تراسی علاقہ میں ایک اسکولی وین موڑ پر حادثہ کا شکار ہوگئی تھی جس میں ایل کے جی او ریوکے جی کے آٹھ طلباء وطالبات جاں بحق ہوگئے تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا