English   /   Kannada   /   Nawayathi

مریض کی موت پر مشتعل اہل خانہ کی ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ

share with us

اور اسے گھسیٹتے ہوئے باہر لے آئے، جس کے بعد اسے ایک وین میں ڈال کر الال کی جانب جانے لگے ،اسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے فورا پولس کو اس معاملہ کی اطلاع دینے کے ساتھ اس وین کا پیچھاکرتے ہوئے الال کے قریب ان کی وین کو روک دیا ،جس کے بعد پولس نے ان میں سے تین کو حراست میں لے لیا ،جبکہ اس وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،

 

چرماڈی گھاٹ پر بس الٹ کر کھائی میں گرگئی ، دو ہلاک ،بقیہ زخمی،

چالیس مسافروں کو لے جارہی تھی بس 

بیلتنگڈی : 16؍مئی (فکروخبر نیوز) یہاں چرماڈی گھاٹ پر بس الٹ کر کھائی میں گرنے سے اس پر سوار دو افراد ہلاک اوربقیہ سبھی مسافروں کے زخمی ہونے کا حادثہ آج منگل 16مئی کو پیش آیا ہے ، مہلوک کی شناخت بابونی اور ہاجیبو کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق کیرلا رجسٹریشن والی بس چکمنگلور سے منگلور کی جانب جارہی تھی ، بتایا جا رہا ہے کہ بس میں چالیس مسافر سفر کر رہے تھے،اس حادثہ میں دو مسافر ہلاک اور بقیہ سبھی کو چوٹیں آئی ہیں ،زخمیوں میں سے11افراد کوبہترین علاج کے لئے منگلور کے اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے,،بقیہ کا بیلتنگڈی اسپتال میں علاج جاری ہے ،سبھی مسافروں کا تعلق اننت پور سے ہے جو کہ ایک مذہبی مقام کی زیارت کے لئے جارہے تھے، دھرمستھلا پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیاہے۔

 

جھانسہ دے کر ڈاکٹر سے 14 لاکھ لوٹنے والے ملزمین پولس حراست میں 

منگلور : 16؍مئی (فکروخبر نیوز) شہر کے معروف ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کو لڑکی کے ساتھ عیاشی کا جھانسہ دے کر 14لاکھ روپئے لوٹ لئے جانے کی واردات پیش آئی ہے،کدری پولس نے ڈاکٹر کی جانب سے معاملہ درج کرانے کے بعد فوری تحقیقات کرتے ہوئے اس معاملہ کو سلجھانے اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ،ان کی شناخت نارائن ، محمد رنجی اور صادق کی حیثیت سے کر لی ہے ، تفصیلات کے مطابق اس معاملہ کے اہم ملزم محمد رنجی کے ڈاکٹر کے ساتھ گہرے تعلقات تھے ، جس بناء پر وہ واقف تھا کہ ڈاکٹر لڑکیوں کے ساتھ عیاشی کا شوقین ہے ،رنجی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے لوٹنے کی سازش رچی، اور اپنی سازش کے مطابق اس نے ڈاکٹر سے اس کی جنسی ہوس کو پورا کرنے کے لئے خاتون کی فراہمی کی بات کی ،2 مئی رنجی نے ایک لڑکی کو اس کام کے لئے منا لیااورڈاکٹر کو فون کا ل کرایک مقام پر آنے کے لئے ،جہاں سے وہ تینوں ڈاکٹر کی کا ر پر بیٹھ کر ایک جوس سینٹر پہونچے ،اس موقع پر رنجی نے اپنے ساتھیوں کو فون کر خبر دی کی وہ کچھ ہی وقفہ میں وہاں سے نکلنے والے ہیں، جیسے ہی ان کی کار مالی کٹے سرکل پہونچی تو ان کے کچھ ساتھیوں نے اس کی کار روک لی، اور اپنے آپ کو پولس کے طور پر متعارف کراتے ہوئے کار میں موجود خاتون کے متعلق سوالات کرنے لگے جس کے بعد وہ اسے کار میں بٹھا کر ایک کمرہ میں لے گئے جہاں زبردستی اس کے کپڑے اتروا کر لڑکی کے ساتھ اس کی فحش تصاویر کھینچی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس سے 14لاکھ روپئے اینٹھ لئے ، ،معاملہ یہیں ختم نہیں ہو ا،بلکہ اس کے کچھ دنوں بعد وہ پھر روپیوں کی مانگ کرتے ہوئے اس کے پاس آدھمکے، اس سے پریشان ڈاکٹر نے اس معاملہ کی کدری پولس تھانہ میں شکایت درج کرادی ، جس کے بعد پولس نے اس معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا ،جبکہ دیگر ملزمین کی تلاش ابھی تک جاری ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا