English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں بجلی گرنے سے بائیس سالہ خاتون جاں بحق (مزید ساحلی خبریں)

share with us

بتایا جارہا ہے کہ ایک نو عمر لڑکے کے کان کے اثر ہونے کی وجہ سے اسے صحیح طور پر سنائی نہیں دے رہا ہے۔ بجلی گرنے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے اور گھر میں جگہ جگہ سوراخ پڑگئے ہیں ۔ گھر میں بجلی کا میٹر اور سرویس لائن کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔حادثہ کی خبر ملتے ہی کثیر تعداد میں لوگ گھر کے باہر جمع ہوگئے اور اپنے غم کا اظہار کیا۔اس دوران پولیس اور تحصیلدار بھی وہاں پہنچ گئے اور ضروری معلومات حاصل کیں۔ شہر کے کئی فلاحی اور سماجی تنظیمو ں کے ذمہ دار ان بھی پہنچ ہمدردی کا اظہار کیااو رلاش کو ضروری کارروائی میں اہلِ خانہ کا تعاون کیا۔ مہلوک کے رشتہ داروں کے مطابق دو روز قبل ہی وہ اپنے میکے آئی ہوئی تھی اور دیڑھ ماہ کی حاملہ تھی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔اسی طرح کا ایک واقعہ تیگن گنڈی کے ہیری کیری نامی علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر پر بجلی گرنے سے گھر کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ اس میں موجود ایک ادھیڑ عمر کا شخص زخمی ہوا ہے۔ 

 

بیٹی اور داماد کے درمیان جا ری لڑا ئی کو روکنے کی کو شش ماں کے لئے جان لیوا ثا بت ہو ئی

بنٹوال۔15؍ مئی۔2017۔(فکرو خبر نیوز)بیٹی اور داماد کے درمیان چل رہے جھگڑے کو ختم کر نے کی کو شش کر تے ہو ئے بیٹی اور داماد کے درمیان حا ئل ہو نے والی عورت کے زخمی ہو کر ہلاک ہو جا نے کی خبر منظر عام پرآئی ہے،مہلوک عورت کی شنا خت منجیشور کی رہنے والی کو سوما(54) کے طور پر کر لی گئی ہے ، اطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون کو بیٹی اور داماد کے درمیان ہورہے جھگڑے میں دھکا دیا گیا، دھکا دینے کی وجہ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی جس کے بعد اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ بتایا جارہا ہے کہ کو سو ما کی بیٹی اوما وتی کی شادی چند سالوں قبل قریب کے ایک دیہات کے رہنے والے جے پر ساد(41) نامی شخص سے ہو ئی تھی ،کو سو ما اپنی بیٹی اور داماد سے ملنے کے لئے ان کے گھر آئی ہو ئی تھی کہ اسی دوران بعض گھر یلو مسا ئل اور آپسی معاملات کے باعث ان کے درمیان تنازعہ شروع ہوا اور پھر یہ تکرار طول پکڑ تے ہو ئے زبر دست جھگڑے اور لڑا ئی میں تبدیل ہو گئی ،اوما وتی کی ماں کو سو ما دو نوں کے درمیان جا ری اس لڑا ئی کو روکنے کے لئے دو نوں کے درمیان حا ئل ہو ئی تو داماد نے اسے دھکادے کر درمیان سے ہٹانا چاہا، اس دوران وہ گرگئی جس کے نتیجہ میں اس کا سر شدید زخمی ہوا ،زخمی حالت میں اس کو وٹال کے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں علاج سود مند نہ ہونے کی وجہ سے اسے منگلور کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑا۔جے پر ساد کے خلاف پولیس تھانہ میں شکا یت درج کر لی گئی ہے ، ملزم کو گرفتار کرکے عدا لتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔ 

 

شادی کی دعوت کھا نے کے بعد 60سے زائد لو گوں کی طبیعت بگڑگئی 

کئی افراد اسپتال میں بھرتی 

ٹمکور۔15؍مئی۔2017۔(فکرو خبر نیوز)ٹمکور تعلقہ کے ملینشلی نا می علاقہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کر نے والے 60 سے زائد لو گ دعوت کھا نے کے بعد اچانک ان کی طبیعت بگڑگئی اور انہیں اسپتال میں بھر تی کر دیا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق رمیش اور ویناس کی شادی کی تقریبات جمعہ کے دن پو رے زور شور سے ویناس کے مکان پر منعقد کی گئی اور آئے ہو ئے مہما نوں کی خد مت میں بھی طرح طرح کے کھا نے پیش کئے گئے جس کو مہما نوں نے بڑے ہی شو ق و ذوق کے ساتھ نوش فر ما یا ، پھر اچا نک ان میں سے اکثر لو گوں کی طبیعت بگڑ گئی اور ان کو مسلسل قئے آنے لگی ،جس کی وجہ سے 60 سے زائد لو گوں کو علاج کے خا طراتوار کی صبح ضلع کے سرکاری اسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا