English   /   Kannada   /   Nawayathi

جماعت المسلین فاروقی محلہ ہبن گیری کا سالانہ جلسہ کا انعقاد

share with us

مہمانان نے عوام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جینا بھی ہے تو ایمان کے ساتھ اور مرنا بھی ہے تو ایمان کے ساتھ ، غرض ہماری ساری زندگی ایمان کے ساتھ ہونی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ آج کے حالات میں دین ہمارے گھروں اور ہماری نسلوں سے جارہا ہے جس کے لیے کوئی اور نہیں بلکہ ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں ، آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نئی نسل کی دینی خطوط پر تربیت کریں اور انہیں اسلامی احکامات پر عمل کرائیں۔ ملحوظ رہے کہ امسال پہلی مرتبہ عصری اسکول میں زیر تعلیم طلباء کے لیے سمر کلاسس کا اہتمام کیا گیا جس سے اسی طلباء مستفید ہوئے اور اس میں معلم کی حیثیت سے مولانا محمد جواد رکن الدین ندوی نے اپنی خدمات انجام دیں۔اس موقع پر اسٹیج پر صدرِ جلسہ جنا ب حسین ادریس صاحب ، حافظ ابوصالح صاحب ، جناب دامودی عبدالحمید صاحب ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔ 

کنداپور تعلقہ کا دیہی پولیس تھانہ کنڈلور میں 

بیندور ایم ایل اے گوپال پجاری نے کیا افتتاح 

کنداپور 14؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) عوام کے بڑے انتظار کے بعد آج بیندور کے ایم ایل اے گوپال پجاری کے ہاتھوں کنداپور تعلقہ کا دیہی پولیس تھانہ کاافتتاح کنڈلور میں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ پولیس تھانہ خستہ حالت میں ہے اور آرٹی سی ملتے ہی تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ عملہ او رگاڑیوں کی لمبی فہرست ہے جس کے لیے ریاستی وزیر خارجہ سے بات چیت کے بعد اس مسئلہ پر پیش رفت کی جائے گی۔ ملحوظ رہے کہ اس پولیس تھانہ کے قیام کے لیے ریاستی وزیر داخلہ نے ایک سال قبل ہی اجازت دی تھی لیکن سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے آج اس کا افتتاح عمل میں آرہا ہے۔ اس پولیس تھانہ میں 21اسٹاف ہیں جن میں گجیندر کو انسپکٹر متعین کیا گیا ہے۔ تین اے ایس آئی ، نو ہیڈ کانسٹیبل ، سات کانسٹیبل ، اور تین خواتین کانسٹیبل ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس تھانہ کے لیے پندرہ سال پرانی گاڑی فراہم کی گئی ہے جس کی حالت بہت ہی خستہ ہے اور کنڈلور جیسے حساس علاقہ میں بغیر گاڑی کے کام کرنا بہت دشوار ہے۔ پولیس تھانہ کی عمارت کی تعمیر کے لیے دوپاڑا کٹے میں ایک ایکڑ سے زیادہ اراضی مختص کردی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا