English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف محکمۂ جنگلات کی کارروائی (مزید ساحلی خبریں )

share with us

عوام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کئی مرتبہ حکومت نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن باوجود کوششوں کے یہ مسئلہ حل نہیں ہوپارہا ہے اور مزید عوام کو سہولیات ملنے کے بجائے پریشانیاں ہی ہورہی ہیں۔ 

پانی فراہمی کے مطالبات پر پی ڈی او نے گاؤں والوں کے خلاف شکایت درج کرائی 

بیلتنگڈی 10؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) گرام پنچایت دفتر میں پانی کی قلت کے مسائل لے کر پہنچے گاؤں والوں کے خلاف ہی پی ڈی او افسر کی جانب سے پولیس تھانہ میں شکایت کیے جانے کا واقعہ یہاں منظر عام پر آیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق چند دنوں سے بولاجے نامی علاقہ میں پانی کی فراہمی نہیں ہورہی تھی ، تھمانا بائلو اور کولی میتھا باگلو گرام پنچایت کے قریب دو سو افراد اس سے پریشان ہوئے اور پنچایت میں بذریعہ فون اطلاع کرکے پانی کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی مانگ کی۔ جب پنچایت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا تو عوام نے افسران کے خلاف احتجاج کیا۔ صبح گیارہ بجے سے دوپہر تین بجے تک کوئی بھی افسر احتجاجیوں کی باتیں سننے کے لیے نہیں پہنچا۔ اس دوران پی ڈی او نے پولیس سے شکایت کی کہ احتجاجی انہیں دھمکی دے رہے ہیں۔ ، پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے پانی کا مسئلہ جلد حل کرنے اور عوام کو اس سے راحت پہنچانے کے لیے اقدام کیے جانے کی بات کہی جس کے بعد گرام پنچایت پی ڈی او نے شام چار بجے پانی کی فراہمی کا وعدہ کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا