English   /   Kannada   /   Nawayathi

پتور : کے ایس آرٹی سی کی دو بسوں کے درمیان بھیانک تصادم ، بیس افراد زخمی (مزید ساحلی خبریں )

share with us

سی سی بی پولیس نے حقہ بار میں کی چھاپہ مار کارروائی 

سات افراد حراست میں لیے گئے 

بنگلور 10؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) سی سی بی پولیس نے چندرا لایٹ میں واقع ایک حقہ بار میں چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے سات افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ حراست میں لیے افراد میں ارون گوڑا بھی شامل ہے جس پر الزام ہے کہ وہ گاہکوں کے لیے حقہ فراہم کیا کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی بی پولیس کو خفیہ جانکاری ملنے کے بعد انہوں نے مذکورہ حقہ بار پر چھاپہ مارکارروائی کی۔ پہلے عملہ اور وہاں آنے جانے والے افراد نے اس بات سے انکار کیا لیکن تحقیقات کے بعد مذکورہ پورا سچ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہاں نابالغوں کو حقہ فراہم کیا جاتا تھا ، پولیس کے مطابق مذکورہ بار کے مالک نے سپریم کورٹ کے حکم نامے کی خلاف ورزی کی ہے۔ سی سی بی پولیس نے مذکورہ افراد کے خلاف معاملہ درج کرنے کے بعد بی بی ایم پی کو لکھا ہے وہ حقہ بار کا لائسنس رد کردے۔ ایک اور معاملہ میں سی سی بی پولیس نے ایک افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ایک لاکھ ستر ہزار روپئے نقدی ضبط کرلیے ہیں۔ ملزم کی شناخت سدھاکر (38) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، اس پر الزام ہے کہ آئی پی ایل پر یہ سٹہ بازی کررہا تھا۔ 

بھاسکر شیٹی قتل معاملہ :ملزمہ ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی 

اڈپی 10؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) اپنے شوہر کے قتل کے الزام میں حراست میں لی گئی ہے راجیشوری اب ضمانت حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ مذکورہ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے ایک پجاری اور اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کا قتل کردیا تھا۔ ملزمہ پچھلے نو ماہ سے ضمانت حاصل کرنے کے لیے کوشش کررہی ہے لیکن اس کے باوجود سیشن کورٹ ، اور ہائی کورٹ نے بھی ضمانت کی عرضی مسترد کردی ہے۔ اس قتل معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے سی آئی ڈی نے ملزمین کے خلاف ایک ہزار تین سو صفحات کی چارج شیٹ عدالت میں داخل کردی ہے۔ملحوظ رہے کہ گذشتہ سال اگست میں بیوی راجیشوری، بیٹے نونیتھ اور نرنجن بھٹ پر بھاسکر شیٹی کو قتل کرنے کا الآم لگا تھا جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی تھیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا