English   /   Kannada   /   Nawayathi

زیر تحویل قیدیوں کے درمیان ہاتھاپائی (مزید ساحلی خبریں)

share with us

سی سی ٹی وی کیمرے میں حملہ کی تصویریں قید ہوئیں ہیں ، بارکے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل منگلور جیل میں دو گروپوں کے درمیان ہوئی ہاتھاپائی میں ایک نوجوان نے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ 

کنویں میں گرا چیتا بحفاظت نکال لیاگیا 

کارکلا 09؍ مئی2017(فکروخبرنیوز) یہاں کے بیلے ہتلو نامی علاقہ میں حادثاتی طور پر کنویں میں گرے ایک کالا چیتے کومحکمۂ جنگلات کی جانب سے بچالیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ شبہ ہے کہ یہ چیتا ایک بلی کا پیچھا کرتے ہوئے کنویں کے پاس آیا اور اس میں گرگیا۔ یہ کنواں راجارام کدمبا نامی شخص کی زیر ملکیت آتا ہے۔ صبح کے اوقات میں جب گھر والوں نے کنویں میں چیتا دیکھا تو وہ بہت زیادہ پریشان ہوئے اور اس کو نکالنے کی ترکیبیں بھی سوچیں لیکن اس میں وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ بالآخر محکمۂ جنگلات کے افسرا ن وہاں پہنچ کر چیتے کو کنویں ں سے باہر نکالا۔ اس موقع پر عوام نے چیتے کو باہر نکالنے کے لیے اپنا تعاون پیش کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس چیتے کو قریبی جنگل میں چھوڑا جائے گا۔ 

پلاسٹک تیار کیے جانے والے کارخانہ میں لگی آگ 

دس کروڑ روپئے مالیت کا سامان جل کر خاکستر 

منگلور 09؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) یہاں کے گنجی مٹھ علاقہ میں ایک پلاسٹک تیار کیے جانے والے کارخانہ میں آگ لگنے سے تقریباً دس کروڑ روپئے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہونے کی خبر فکروخبر موصول ہوئی ہے، بتایا جارہا ہے کہ کئی گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا لیکن تب تک کارخانہ میں موجود پورا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، اطلاعات کے مطابق موہا پیکنگ پرائیویٹ لمیڈیڈ نامی اس کمپنی کے مالک محمد حنیف بچپے اور ساجدہ بانو ہیں جس میں پلاسٹک سے جڑی اشیاء تیار کی جاتی ہیں اور چند اشیاء متحدہ عرب امارات بھی درآمد کی جاتیں ہیں ۔ بچپے پولیس کو رات دیر گئے جب کارخانہ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تو فوری طور پر وہ جائے واردات پر پہنچے اور فائر بریگیڈ عملہ اور آس پاس کے مقیم افراد آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ یہ آگ شاٹ سرکیوٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ کارخانہ کے مالک محمد حنیف کے مطابق کارخانہ میں تقریباً دس سے بارہ کروڑ مالیت کا سامان تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا