English   /   Kannada   /   Nawayathi

شر پسندوں نے دو مسلم نوجوانوں پر چھرے سے کیا حملہ (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

share with us

کہنا ہے کہ جنید نے حملہ ہوتا دیکھ اپنی بائیک تیز کردی اور اپنی اور اپنے ساتھی کی جان کی بچا کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے،پولس کا کہنا ہے کہ جنید کادایاں ہاتھ زخمی ہوگیا ہے جبکہ سنان کی گردن پر وار ہوا ہے ،پولس نے مزید کہا ہے کہ چوٹیں سنگین نہیں ہیں اور دونوں خطرے سے باہر ہیں پولس سپرنٹنڈنٹ بھشن گلاب راؤ بورسے نے موقع پر پہونچ کر دونوں سے ملاقات کی ،اور اس معاملہ کی کڑی تحقیق کئے جانے کی یقین دہانی کی ،مجرموں کی تلاش جاری ہے

ازدواجی مسائل سے پریشان خاتون نے اپنے دو بچوں سمیت خودکشی کرلی 

بیلگاوی:20؍ڈسمبر(فکروخبرنیوز)ازدواجی مسائل سے تنگ آکر ایک خاتون کی جانب سے اپنے دو شیرخوار معصوم بچوں کو زہر دے کر مارڈالنے کے بعد خودکشی کرلینے کی واردات یہاں بیلگاوی ضلع کے سوندتی تعلقہ کے بسیڈونی Basidoniنامی علاقہ میں پیش آئی ہے ،اس واقعہ کی خبر پیر کے روز منظر عام پرآئی ہے ،پولس نے مہلوکین کی شناخت نرملا(28) اس کے آٹھ ماہ کے بچے روہت ، اور تین سالہ لڑکے دھنش کے طور پرکی ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ نرملا نے اپنے آٹھ ماہ کے شیرخوار بچے اور تین سالہ لڑکے کو زہر دے کر مارڈالا جس کے بعد اس نے خود اپنی جان لے لی ، ، پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے

طلبا کو لے جارہی بس اسکول ہیڈ ماسٹرسے ٹکرا گئی ،ہیڈماسٹر کی موت

بیلتنگڈی:20؍(فکروخبرنیوز)بیلتنگڈی کے گروواینا کیرے نامی علاقہ میں سڑک حادثہ میں ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی موت واقع ہونے کا حادثہ پیش آنے کی خبر موصول ہوئی ہے ،مہلوک کی شناخت گورنمنٹ اسکول کے ہیڈماسٹر دناکر ہیگڈے (48)کی حیثیت سے کی گئی ہے،بتایا جا رہا ہے کہ دناکر صبح کی سیر کے لئے نکلے ہوئے تھے ،اس وقتGuruvayanakere میں ایک ہوٹل کے قریب ایک تیز رفتار بس نے انہیں ٹکر ماردی ،اور دناکر کووہیں زخمی حالت میں چھوڑ کر ڈرائیور بنا بس روکے وہاں سے فرار ہو گیا ،اس ٹکر کی وجہ سے وہ سخت زخمی ہوگئے ،اور زخموں کی تاب نہ لاکر موت واقع ہوگئی ،بتایا جا رہا ہے کہ تھوڑی ہی دیر میں اس بس کا پتہ لگایا گیا ،جسے اڈپی ملپے میں روک کر پوچھ تاچھ کی گئی، بتایا جا رہے کہ یہ بس اسکول کے طلباء کو لے کر تعلیمی دورے کے لئے کولار جارہی تھی،ڈرائیور کی
لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ ہونے کی بات کہی جارہی ہے

سترہ سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی ،ڈیتھ نوٹ میں گھر والوں سے کہا "Sorry" 

اڈپی :20 ؍ڈسمبر (فکروخبرنیوز) ایک سترہ سالہ لڑکی کی جانب سے خودکشی کئے جانے کی واردات منظر عام پر آئی ہے، یہ حادثہ بدیکل کٹے نامی علاقہ میں آج منگل کے روز پیش آیا ہے ،مہلوک کی شناخت کوانا کی حیثیت سے کی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق کوانا اپنی عادت کے برخلاف صبح ناشتہ کے لئے نہیں پہنچی تو اس کے باپ رام چندرا نے اس کے کمرہ کا دروازہ کھٹکٹایا، جبکہ کوانا نے کمرہ اندر سے بند کیا ہوا تھا ،کئی دفعہ آواز دئے جانے پر بھی بیٹی کی طرف سے کوئی جواب نہ پاکر باپ کو بڑی بے چینی ہونے لگی ،جس کے بعد اس نے پڑوسیوں کو اس کی خبر کی ،پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ کو توڑا گیا تو سامنے کوانا ساڑی سے پھندہ بنا کر پنکھے سے لٹک رہی تھی بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت اس میں تھوڑی سی جان باقی تھی ،جس کے بعد اسے فوری اسپتال لے جا یا گیا، لیکن راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا ،اس کے کمرہ میں ایک ڈیتھ نوٹ بھی برآمد ہوا جس میں اس نے خود کو اس خودکشی کا ذمہ دار ٹہرایا ہے،اور ساتھ ہی اس سنگین قدم اٹھانے پر اپنے گھر والوں سے معافی بھی مانگی ہے، لیکن خودکشی کی وجوہات کا اس میں کوئی تذکرہ نہیں پایا گیا ہے، کوٹا پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔کوانا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بدیکل کٹے میں PUC کی طالبہ تھی ،اسے پہلے سال کامیابی حاصل نہیں ہوئی اس بناء پروہ کنداپور میں PUCسکینڈ کی تعلیم حاصل کر رہی تھی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا