English   /   Kannada   /   Nawayathi

بس اور ایمبولنس کے مابین پیش آئے سڑک حادثہ میں ڈرائیورکی حالت نازک (مزید ساحلی خبریں )

share with us

دوسرا سڑک حادثہ بنٹوال کے لوریٹو پڈاؤ میں پیش آیا جہاں ہٹ اینڈ رن کیس میں ایک راہگیر ہلاک ہوگیا۔ مہلوک کی شناخت رامنڈ فرنانڈیس (59) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق تیز رفتار اومنی کار راہگیر سے ٹکرانے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے مذکورہ شخص کو لے کر اسپتال پہنچے لیکن تب وہ تب تک آخری سانس لے چکا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ سڑک حادثہ پیش آیا۔ بنٹوال پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیے جانے کے تحقیقات کررہی پولیس کار ڈرائیور نوین پجاری کو سدی کٹے کے قریب حراست میں لینے میں کامیاب رہی۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد پندرہ دنوں تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

تیز ہتھیار سے دن دہاڑے ایک نوجوان کا قتل

مقتول نوجوان قتل ، اقدامِ قتل اور دیگر الزامات کا سامنا کررہا تھا 

اڈپی 19؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) نامعلوم افراد کی جانب سے ایک نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کیے جانے کی واردات ہری ایڈکا پولیس تھانہ حدود کے کوٹانا کٹے علاقہ میں آج دوپہر پیش آئی ہے۔ مقتول کی شناخت ورواڈی پروین کلال (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروین اپنے دیگر دستوں کے ساتھ ایک ہوٹل میں دوپہر کا کھانے کے لیے آیا ہوا تھا۔ کھانے سے فارغ ہونے کے بعد جیسے ہی وہ ہوٹل سے باہر آیا اسی وقت دو افراد بائک پر سوار آئے اور ہتھیاروں سے اس پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ پروین اپنی جان بچانے کے لیے دوڑ بھی لگائی لیکن انہو ں نے پروین کا پیچھا کرتے ہوئے اس کو پکڑلیا اور اس پر دوبارہ حملہ کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ واردات ہوٹل کے بالمقابل واقع ٹراویل ایجنسی کے قریب پیش آئی۔ عینی شاہدین کے مطابق قریب تیس منٹ پر وہ اس پر حملہ کرتے رہے لیکن کوئی بھی اس کی جان بچانے کے لیے آگے نہیں بڑھا۔ اڈپی ایس پی کے ٹی بالا کرشنا ہری ایڈکا پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ جائے واردات پر پہنچے ۔ ذرائع کے مطابق پروین کلال کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں قتل، اقدامِ قتل، ضلع پنچایت ممبر کو دھمکی اور اس کے مداحوں پر حملہ کرنے جیسے معاملات درج ہیں۔ حال ہی میں اس پر غنڈہ ایکٹ بھی لاگو کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بشیر ، سلیمان بیلوگدے وغیرہ قتل معاملات میں بھی یہ ملزم ہے۔ پولیس نے اسے کئی مرتبہ حراست میں بھی لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پروین کے پاس پستول بھی تھا لیکن حملہ آوروں نے اس کا ستعمال کرنے کا موقع ہی نہیں دیا ، ہری ایڈکا پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

کالا جادو کے لیے نو سال کے بچہ کو زندہ دفن کرنے کی کوشش ، لڑکے کو بچالیا گیا 

بیلگاوی 19؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) نامعلوم شرپسندو ں کی جانب سے ریاست کے بیلگاوی سے تعلق رکھنے والے ایک نو سالہ بچہ کو زندہ دفن کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بچہ کو صحیح سلامت بچالیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ راج کمار تپاسا مدرا اور اس کے اہلِ خانہ نے اس بات کی اطلاع نامہ نگاروں کو دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیسری جماعت کا طالب علم اسکول سے لوٹنے کے دوران سنیچر کے روز لاپتہ ہوگیا ، اہلِ خانہ کی جانب سے تلاش کرنے کے باوجود اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ اتوار کے بعد گاؤں کے چند لوگوں نے ایک آواز سنی اوراس کی طرف آگے بڑھے تو کیا دیکھتے ہیں کہ بچہ کھائی میں ہے اور اس کے ہاتھ اور پیر بندھے ہوئے ہیں اور کھائی کو پتھروں سے ڈھانپا گیا ہے۔ جب راج کمار نے اسے بچالیاتو وہ نیم بیہوش تھا۔ لڑکے کو کھائی سے نکالنے کے بعد فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے مہاراشٹراا یک اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ عوام کا ماننا ہے کہ کالو جادو کے لیے اس طرح کا عمل بچہ کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ریاست کے مختلف علاقوں سے کالے جادوکیے جانے کی خبریں موصول ہوچکی ہیں۔ اکتوبر میں اٹھارہ سالہ لڑکے کو ایک کنویں سے یادگیر میں بازیافت کیا گیا تھا اور کم کم اور ہلدی پوڈر میں کنویں میں پایا گیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا