English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں گانجہ فروخت کرنے والے گھروں پر مشتعل نوجوانوں کا چھاپہ

share with us

اس دوران نوجوانوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ وہ کارروائی کرنے سے کترارہی تھی ،لوگوں نے پولیس کی اس رویہ پر سوالات کھڑے کرتے ہوئے محکمۂ پولیس کی جانب سے اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی۔ آج صبح مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا ایک وفد شہری پولیس تھانہ پہنچ کر ڈی وائی ایس پی سے ملاقات کی اور گانجہ فروختگی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ دوسری جانب گانجہ کے پاکٹ تیار کررہی موجود خواتین نے نوجوانوں کو بتایا کہ بہت سارے نوجوان ہمارے یہاں آکر گانجہ لے جاتے ہیں، انہوں نے کہا بعض نوجوانوں خفیہ جگہوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور وہاں گانجہ پہنچایا جاتا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ شہر میں گانجہ فروختگی کا کاروبار زوروں پر ہے اور اس میں ملوث افراد کا ایک گروہ بھی تیار ہوگیا ہے جو اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی آواز دبانے کی کوشش کرتے ہیں اور کبھی کبھار انہیں تشدد کا بھی نشانہ بناکر ان کے منھ پر لگام لگائی جاتی ہے ۔ کل رات نوجوانوں کی جانب سے کئے گئے اس اقدام کی سراہنا کی جارہی ہے ، اور عوام سے پرزور مطالبہ کیاجارہاہے کہ منشیات کی لت نوجوانوں میں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے اسمگلرس کے خلاف سخت قانونی کارہ جوئی کی جائے اور اسی طرح جن نوجوانوں کو اس کی لت پڑھ چکی ہے ان کو دیگر علاقوں سے حاصل کرنے کے تمام راستے مسدود کردئے جائیں او ر پھرنوجوانوں میں منشیات سے پیدا ہونے والی سماجی برائیوں کے سلسلہ میں بیداری پید اکی جائے۔ عوام کا ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا شہر کے سربرآوردہ اور رہنماء حضرات اس جانب سنجیدگی سے کوئی قدم اُٹھائیں گے ؟؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا