English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل رنگن کٹے اہم شاہراہ پر پیش آیابھیانک سڑک حادثہ

share with us

حادثہ کے بعد جائے حادثہ پر کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ۔ خبر ہے کہ ٹپر لاری ڈرائیور موقعۂ واردات سے فرار ہوگیا اور بھیڑ میں موجود ایک شخص نے لاری کنارے لگائی۔ لوگوں کا ہجوم سڑک پر جمع ہونے سے تقریباً دیڑھ کلومیٹر تک ٹرافک کا نظام ایک گھنٹے تک درہم برہم رہا۔ ٹرافک نظام کنٹرول کرنے کے لیے نوجوانوں نے اپنا خاص تعاون پیش کیا ۔موقع پر موجود لوگوں نے میت سیدھے سرکاری اسپتال پہچائی، جہاں پہلے ہی سے عوام بڑی تعداد میں جمع ہوگئے تھے اور میت کا انتظار کررہے تھے۔ میت کے پیچھے سے ان گنت بائکس بھی سرکاری اسپتال کا رخ کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہاں ایک جم غفیر جمع ہوگیا اور آخری دیدار کے لیے آگے بڑھنے لگا۔حادثہ کی خبر سن کر ہر ایک سکتہ میں آگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے عمر رسیدہ شخص شہر میں نکاح کے بعد دلہے کو شہر کے مرکزی پانچ اداروں کی طرف سے مبارکبادی پیش کیا کرتے تھے اور اسی مناسبت سے وہ مشہور بھی تھے۔ (اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے :(آمین)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا