English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے قریبی ضلع اڈپی میں ایک خاتون تین سالہ بچی سمیت تالاب میں ڈوب کر ہلاک (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

خاتون کا شوہر ویریش کراڈی نامی علاقہ میں ملازمت کیا کرتا ہے۔ سنیچر کے روز جب شوہر اپنی ملازمت پر گیا تو چندریکا اپنے دو بچیوں سمیت تالاب پر کپڑے دھونے کے لیے گئی ہوئی تھی ، لکھیتا اپنے بہن کے ساتھ تالاب کے قریب کھیل رہی تھی تو اس کی تین سالہ بچی اچانک تالاب میں گرگئے تو اس کی ماں اس کو بچانے کے لیے آگے بڑھی اور دونوں کنارے پر آنے میں ناکام رہے اور ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ حادثہ کے بعد چندریکا کی بڑی بیٹی شلپا فوری طور پر گھر گئی اور اپنی پھوپھی کو اس کی اطلاع دی۔ اہلِ خانہ جب تک تالاب کے کنارے پہنچتے تو دونوں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔ برہماور پولیس ایس آئی مدھو اور دیگر پولیس اہلکار جائے واردات پرپہنچے اور معاملہ درج کرلیا۔ منجوناتھ نامی شخص نے دونوں کی لاشیں ندی سے برآمد کیں۔

پولیس نے چھ افراد کو حراست میں لے کر ڈکیتی کی واردات ناکام بنائی 

موڈبدری 18؍دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) موڈبدری پولیس کو ملی خفیہ جانکار ی پر پولیس نے ایک اسکور پیو کار ضبط کرتے ہوئے اس میں سوار آٹھ میں سے چھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے کار میں موجود موبائل فون، آئی رین راڈس اور دیگر اشیاء بھی ضبط کرلی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق موڈبدری پولیس کو اسکور پیوکار میں سوار چند افراد کے تعلق سے ایک خفیہ جانکاری ملی کہ وہ ایک ڈکیتی واردات انجام دینے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں۔ خبر ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور انسپکٹر رام چندرا نائک بیلووائی اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچے ، کارروک کر اس میں سوار آٹھ میں سے چھ افراد کو حراست میں لیا جبکہ دو افراد فرار ہوگئے۔ پولیس نے کار کی سیٹوں کے پیچھے چھپائی ہوئی آئی رین راڈس کے ساتھ ساتھ کار بھی ضبط کرلی۔ ملزمین سے تحقیقات جاری ہیں۔ 

منگلور : پچاس سالہ خاتون نے نیتراوتی ندی میں چھلانک لگاکر خودکشی کرلی 

منگلور 18؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) ایک پچاس سالہ خاتون کے پرس سے ایک ڈیتھ نوٹ ملا ہے جس میں اس نے نیترااوتی پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلیے جانے کا تذکرہ کیا ہے۔ یہ واردات سنیچر کے روز منظر عام پر آئی ہے ۔ذرائع سے فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق سواری پر گذرنے والے ایک شخص نے ایک خاتون کو ندی میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھنے کے بعد فوری طور پر الال پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس کو پل پر تلاشی کے دوران ایک پر س ملی ہے جس میں خاتون نے دیتھ نوٹ میں خودکشی کرلیے جانے کاتذکرہ کیا ہے۔ پرس سے ایک ووٹر آئی ڈی کارڈ میں ملا ہے جس میں خاتون کی شناخت وجئی کی بیوی تلسی (50) مقیم کنکناڈی بائی پاس کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ خاتون کی کی لاش ندی سے بازیافت کرنے کے لیے تلاش جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا