English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیلتنگڈی : کار اور سرکاری بس کے درمیان بھیانک تصادم ، پانچ افراد زخمی (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

تیز رفتار کار بائک سے ٹکراگئی

انجینئرنگ کا طالب علم ہلاک ، ایک زخمی 

منگلور 18؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) منگلور کے مضافاتی علاقہ اجیرے میں ایک کار بائک سے ٹکرانے کی وجہ سے اکیس سالہ انجینئرنگ کے طالب علم کے ہلاک ہونے کی واردات سنیچر کے روز پیش آئی ہے۔ مہلوک طالب علم کی شناخت گوپی کرشنا مقیم شری کالا شاستی ، آندھرا پردیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بیلتنگڈی پولیس کے مطابق گوپی کرشنا اپنے کلاس فیلو چندرا شیکھر (21) مقیم پینیا بنگلور کے ساتھ سداونا اہم شاہراہ سے گذر رہا تھا کہ دھر مستھلا جانے والی ایک تیز رفتارکار بائک سے ٹکراتے ہوئے آگے بڑھی ۔عینی شاہدین نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں گوپی کرشنا نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑدیا جبکہ چندرا شیکھر کو منگلور کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

چھبیس سالہ خاتون وکیل کاچھرا گھونپ کر قتل 

مفرور ملزما ن میں سے ایک کو حراست میں لیا گیا 

بنگلور 18؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) دو افرادکی جانب سے ایک چھبیس سالہ خاتون وکیل کا چھرا گھونپ کر قتل کردئیے جانے کی واردات مہالکشمی لے آؤٹ میں کل شام منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک وکیل خاتون کی شناخت جیوتی (26)مقیم کنکا پورا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو مہالکشمی میں واقع ایک سینئر وکیل کے دفتر میں ملازمت کیا کرتی تھی اور راجاجی نگر میں ای ایس آئی اسپتال کے قریب رہائش پذیر تھی۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز شام قریب پاؤنے سات بجے وہ بی ایم ٹی سی بس سے اترکر اپنے دفتر جارہی تھی کہ دو افراد نے پیچھے سے اس پر حملہ کردیا ۔ اس کو چھرا گھونپ کر موقعۂ واردات سے فرار ہوگئے۔ زخموں کی وجہ سے جیوتی نے چیخیں ماریں اور گرگئی۔ موقع پر موجود بعض افراد نے اسے قریب میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے آخری سانس لی۔ فرار ہونے والے ملزمان میں سے ایک کو وہاں سے گذرنے والے افراد نے پکڑلیا جس کی شناخت شیوا رامو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ ایک اور ملزم فرار ہوگیا۔ لوگوں نے مہالکشمی لے آؤٹ کی پولیس کو اس کی اطلاع کردی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لیا اور تحقیقات شروع کردیں۔ ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ ملزمان جیوتی کو جانتے تھے ، شیوا کمار سے اس پورے معاملہ کے تعلق سے تفتیش کی جارہی ہے اور تحقیقات کے بعد اس پورے معاملہ کا سچ سامنے آئے گا۔ افسران کا کہنا ہے کہ لوگوں کی چہل پہل والے علاقہ میں یہ واردات انجام دی گئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں افراد جن کی عمریں 28 سے 30سال کے درمیان تھی وہ پہلے سے لڑکی کا انتظار کررہے تھے۔ جیسے ہی جیوتی بس سے اتری انہوں نے جیوتی سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے ان کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھی ۔ کچھ دیر بعد ملزمان اور لڑکی کے درمیان تنازعہ شروع ہوگیا ۔ اس دوران ملزمان نے چھرا گھونپا اور چھری سے اس کا گلا کاٹ پر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ایک ملز م کو وہاں موجود افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا۔ پولیس افسرکا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملہ کی سچائی سامنے لانے کے لیے اس کے دوستوں اور اہلِ خانہ سے بھی پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ 

بنگلور : بیس لاکھ کی نقدی کے ساتھ وین ڈرائیور فرار 

وین اور نقدی برآمد ، ڈرائیور ابھی بھی فرار 

بنگلور 18؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) بیس لاکھ کی نقدی کے ساتھ وین ڈرائیور کے فرار ہونے کا واقعہ بنگلور میں منظرعام پر آیا ہے۔ پولیس نے ڈرائیورکی شناخت کیبن حسین ماجومدار (27) مقیم آسام کی حیثیت سے کرلی ہے جو بنگلور میں سیکور انڈیا کمپنی میں ملازمت کیا کرتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حسین وین کے ساتھ قدیم ایرپورٹ پولیس تھانہ حدود کے چالا گھٹا نامی علاقہ سے فرار ہوا ہے۔ وین ایمالور نامی علاقہ میں ملی ہے لیکن اس میں موجود بیس لاکھ نقدی غائب ہیں۔ بنگلور جنوبی مشرقی پولیس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی بورا لنگیا نے کہا کہ ہم نے بیلندور نامی علاقہ سے نقدی کا بوکس برآمد کرلیا ہے جس میں پوری طرح محفوظ ہے لیکن ڈرائیور کی تلاش ابھی جاری ہے۔ بتایا جارہاہے کہ مذکورہ ڈرائیور پچھلے چھ ہفتے سے سیکور انڈیا کمپنی میں ملازمت کیا کرتا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا