English   /   Kannada   /   Nawayathi

گھر میں اچانک آگ بھڑکنے سے پچاس ہزارکی قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

share with us

انند اور وجے کو پڑوسی کے ذریعہ اطلاع ملنے کے بعد وہ فورا گھر کی طرف بھاگ دوڑے اور اس کے علاوہ محلہ کے کئی سارے لوگ بھی آگ کو بجھا نے کے لئے دوڑ پڑے لیکن وہگ پر قابو نہ پاسکے ،پھر کئی دیر بعد فائیر بریگیڈ کے اہل کاروں کی مدد سے آگ پر قابو پا یا گیا ،مگر جب تک آگ پر قابو پاتے اس وقت تک گھر کی الماریاں ،فرج،مکسر مگرینڈر اور اس کے ولاوہ کئی سارے سازوسامان جل کر راکھ ہو چکے تھے ،واضح رہے کہ سال گذشتہ بھی اسی مکان میں گیس لیکیج ہو نے کی وجہ سے اس طرح کا حادثہ پیش آیا تھا ۔

جعلی دستا ویزات کے ذریعہ ریت اسمگلنگ کر نے والے دوافراد پولیس حراست میں 

کا سر گوڈ۔16ڈسمبر۔2016۔(فکرو خبر نیوز)جعلی دستا ویزات کو استعمال کرتے ہو ئے ریت کی اسمنگلنگ کر نے والے دو افراد کو گرفتار کر نے میں کا سر گوڈ پولیس کامیاب ہو گئی ہے ،ملزمان کی شناخت کنشان گھا ٹ کے رہنے والے را جو(42)اور بیڈاڈ کا کے ساکن شرتھ(27)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،ایک لاپ ٹوپ،پرنٹر ،اور جعلی ادھار کارڈ اور شناختی کارڈ اور اس کے علاوہ کئی سارے نقلی دستا ویزات وغیرہ چھاپہ کے دوران فرار اختیار کر نے والے اس کیس میں شریک اشرف نامی ملزم وزیر کے گھر سے بر آمد کئے گئے ہیں ،جن کو پولیس نے ضبط کر لیا ہے ،پو لیس اس ملزم کی تلاش میں ہے ،بتا یا گیا ہے کہ جب پولیس کو لاری کے اندر مو جود جعلی دستاویزات کے بارے میں خبر ملی تو اس کو پیچھا کر تے ہو ئے انھوں نے اس پر چھا پہ مار کارروائی کی ،لیکن ڈرائیور اسی وقت رفو چکر ہو گیا ،اور اب تک پولیس کے ہاتھ نہیں لگ پا یا ہے ،پو لیس کو شبہ ہے کہ اس اسمگلنگ کے پیچھے کسی مافیا گروپ کا ہاتھ ہے ، اس بنا پر پولیس اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا