English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور او رپونے کے درمیان خصوصی ٹرین شروع کی گئی ۔(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

ٹرین میں اے سی 3، 13کوچیس سیکنڈ کلاس اور سامان اور جنریٹر کے لیے ایک کوچ مختص ہوگا۔ ٹرین کے اسٹاپ کچھ اس طرح ہیں۔ : پونے سے نکل کر لوناوالا، پنویل ، روہا، کھیڈ ، چپلون ، رتناگری، کنکاولی، کدال ، سواتواڑی روڈ ، تھیویم ، کرملی، کاروار، کمٹہ، موکامبکا روڈ(بیندور)، اڈپی اور ملکی رکتے ہوئے منگلور پہنچے گی۔

مچھلی لاری کا پانی سڑکوں پر چھوڑنے پر کارروائی کی جائی گی 

منگلور 17؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) ایک جگہ سے دوسری جگہ مچھلیاں لے جانے والی لاریاں عام طور پر بیکار پانی راستہ پر ہی چھوڑے کر تیز رفتاری کے ساتھ گذر جاتی ہیں جس سے سڑک پر پھسلن ہوجاتی ہے جو حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بدبو سے بھی عوام کو کافی پریشانیاں ہوتی ہیں۔ اب کیرلا اور گوا حکومت نے یہ قانون بنایا کہ اس طرح کرنے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائی گی۔ اس طرح کی کی عام لاریوں میں برف پگھلنے سے پانی نکلتا رہتا ہے اور لاریوں کے نیچے پانی جمع ہونے کے لیے ایک ٹینک بھی موجود ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود بھی بعض لاری ڈرائیور لاپراوہی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے جمع شدہ پانی کا ٹینک کا منھ کھول کر رکھ دیتے ہیں۔ جو دوسروں کے لیے تکالیف کا سبب بنتا ہے۔ اب مچھلی لے جانی والی لاریوں کے مالکان اور ڈرائیور وں کو ہدایت دی گئی ہے کہ انجان آبادی والے علاقہ میں لاری رکاکر پانی وہاں چھوڑا جائے جس سے دوسروں کو تکلیف نہ ہو۔ کیرلا اور گوا میں یہ قانون بننے کے بعد کرناٹک میں بھی لوگ اس طرح کے قانون بنائے جانے کی امید لگائے بیٹھے ہیں لیکن منگلور سٹی پولیس نے اس طرح کی لاریوں کے خلاف کارروائی کرنی شروع کردی ہے۔ 

بے قابو بس الٹ گئی ،دس زخمی

کاسرگوڈ:17؍ڈسمبر(فکروخبرنیوز) کے ا یس آر ٹی سی بس بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرانے کی واردات پیش آنے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے،یہ حادثہ چتن چل نامی علاقہ میں پیش آیا ،اس حادثہ میں قریب دس افراد زخمی ہوگئے ہیں،سڑک پر بارش کا پانی ہونے کی وجہ سے پہیہ پھسل گیا اور بس ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوگئی ، اورسڑک سے اتر کر ایک پیپل کے درخت سے جاٹکرائی ،ودیا نگر پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

چلتی کار میں لگی آگ ،ڈرائیور محفوظ

موڈبدری:17؍ڈسمبر(فکروخبرنیوز)چلتی کار میں آگ لگنے کا حادثہ یہاں سمپگے نامی علاقہ میں14ڈسمبر بدھ کے روز پیش آنے کی خبر موصول ہوئی ہے، حادثہ کی وجہ سے کار مرمت کے لائق بھی نہیں بچی ،بتایا جا رہاہے کہ نوین نامی شخص اپنی رہائش گاہ سے کالج جا رہا تھا کہ راستہ میں اچانک کار میں آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا ،جس کے بعد وہ فوراً اس کار سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا ،آگ لگنے کے کچھ ہی وقفہ میں فائر بریگیڈ عملہ نے پہونچ کر آگ بجھانے کا کام کیا ،لیکن اس وقت تک کار پوری طرح جل چکی تھی ،ڈرائیور کی خو ش قسمتی کہ اس کی جان محفوظ رہی ،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس حادثہ کے بعد کار اس حد تک جل چکی ہے کہ اس کی مرمت ہونا ممکن ہی نہیں ہے ، آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

چوری کی مختلف واردات انجام دینے والا شخص پولس حراست میں 

ملزم کے قبضہ سے تین لاکھ پچاس ہزار کے زیورات اور دیگر اشیا ء ہوئی بر آمد

کارکلا:17؍ڈسمبر(فکروخبرنیوز)مختلف مکانات اور مندر میں چوری کی واردات انجام دینے کے الزام میں کارکلا پولس کی جانب سے ایک شخص کو حراست میں لئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے،گرفتار شدہ شخص کی شناخت اپناانگڈی کے قریب بیلتنگڈی تعلقہ کے لائلاگاؤں سے تعلق رکھنے والے اومناتھ پربھو کی حیثیت سے کی گئی ہے،پولس کا کہنا ہے کہ قریب 134گرام سونے کے زیورات جس کی تقریبا قیمت تین لاکھ پچاس ہزار بتائی جارہی ہے اور اور پچیس ہزار کی چاندی اور 11000ہزار نقدی ملزم کے قبضہ سے ضبط کی گئی ہیں ،بتایا جا رہا ہے کہ اس سے قبل بھی وہ اسی طرح کے معاملہ میں قید کی سزا کاٹ چکا ہے،تفصیلات کے مطابق4 ڈسمبر پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا تھا،پولس نے اس معاملہ کی تفتیش شروع کی ،پولس نے موقع واردات سے ملے فنگر پرنٹ کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کی ،اور مختلف مقامات پر پوچھ گچھ کے بعد ملزم کے ٹھکانہ تک پہونچنے میں کامیاب ہوگئی،دیہی پولس تھانہ کی حدود میں آنے والے علاقہ منڈکور سے ملزم کو حراست میں لیا گیا ،تفتیش کے بعدوہ تمام اشیاء ملزم کے قبضہ سے برآمد کی گئیں،واضح رہے کہ سب ڈیویزن اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولس افسر ڈاکٹر سمن ڈی پانیکرکی ہدایت پر سرکل پولس انسپکٹر جوئی انتھونی ،دیہی پولس سب انسپکٹر رفیق ،ٹاون اسٹیشن سب انسپکٹرروی اور دیگر پولس اہلکاروں نے اس کارروائی کو انجام دیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا