English   /   Kannada   /   Nawayathi

بتیس سالہ خاتون اور اس کی تیرہ سالہ بیٹی کا قتل کے الزام میں پجاری گرفتار (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

پولیس نے تحقیقات کے لیے جب پجاری کو گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کی تو پورا سچ سامنے آیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پچاری نے خاتون اور اس کی بیٹی کو کنویں میں دھکیل کر قتل کردیا ہے جس کے بعد فو ری طور پر پولیس جائے واردات پر پہنچی اور سویتا اور اس کی بیوی کیرتھانا کی لاش برآمد کی ۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کا تعلق کیلانا پور نامی علاقہ سے ہے جہاں پچاری پیر کے دن پہنچا اور سویتا اور کیرتھانا کو اپنے گھر اتھانا ہلی لے آیا۔ بتایا جارہا کہ اس وقت اس کی بیوی اپنے تین ماہ کے بچہ سمیت میکے گئی ہوئی تھی۔ پجاری پر الزام ہے کہ اس نے سویتا اور کیرتھانہ کو زدوکوب کرنے کے بعد دونوں کو اپنے گھر کے قریب واقع ایک کنویں میں دھکیل کر قتل کردیا۔ تحقیقات کے دوران پجاری مہیش نے پولیس کو بتایا تھا کہ تینوں کے پیر پھسلنے سے وہ کنویں میں گرگئے اور وہ تنہا بحفاظت اوپر آنے میں کامیاب رہا۔

پتور کے قریب کمارا دھارا میں کشتی الٹنے سے دو افراد ڈوب کر ہلاک 

پتور15؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) کمارا دھارا نامی علاقہ میں ایک کشتی الٹنے سے دو افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات آج پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت کنجنانا گوڑا (60) اور گنیش (63) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات مذکورہ دونوں افراد بدیری مندر جانے کے لیے کشتی پر سوار ہوکر کچھ ہی دو آگے بڑھے تھے کہ اچانک کشتی ہچکولے کھانے لگی اورالٹ گئی، دونوں نے کشتی پر دوبارہ قابو پانے کے لیے بڑی کوششیں کیں لیکن ناکام رہے اور دونوں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، بتایا جارہا ہے کہ لاشوں کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ فائر بریگیڈ عملہ کو اطلاع ملنے پر وہ جائے واردات پر پہنچے اور تلاشی کا عمل شروع کیا لیکن بڑی کوششوں کے بعد بھی لاشوں کا پتہ نہیں چل پایا۔ پتور پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 

ڈرائیور کی لاپرواہی سے لاری اچانک پیچھے کی طرف چل دی ، ایک بائک لاری کی زد میں 

لوگوں کو شدید تکالیف کا سامنا 

منگلور 15؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک لاری اچانک پیچھے کی طرف جانے سے عمارت کے قریب کھڑی کی گئی ایک بائک لاری کی زد میں آجانے کی واردات شہر میں بیندور ویل کے قریب پیش آئی ہے۔ حادثہ کی وجہ سے بائک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ لاری پر موجود سامان بھی گرنے سے بھی نقصان ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹیلس لے جارہی ایک لاری بیندور ویل میں ایک عمارت کے قریب کھڑی کی گئی تھی ۔ ڈرائیور نے لاری کھڑی کرنے کے بعد حفاظت کے لیے ٹائر کے نیچے پتھر لگادیا تھا ۔ جیسے ہی وہ پتھر اٹھا یا گیا تو لاری نیچے کی طرف تیزی سے جانے لگی جس کی وجہ سے لاری کی زد میں ایک بائک آگئی اور ٹائلس بھی لاری سے گرگئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ جس جگہ لاری کھڑی کی گئی تھی دراصل وہ جگہ دو پہیہ سواری کے لیے مختص ہے لیکن لاری ڈرائیورنے لاپرواہی کا ثبوت دیتے ہوئے پہلے لاری وہیں کھڑی کردی اور پھر ہینڈ بریک لگانے کے بجائے ٹائر کے نیچے ایک پتھر لگادیا اور اوپر سے لاری کا اسٹیرنگ بھی لاک کیا ہوا تھا۔ حادثہ کی وجہ سے عوام کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ بالآخر کرین کی مدد سے لاری ہٹائی گئی تو عوام نے سکون کی سانس لی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا