English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں پہلی بار بیک وقت کئی زبانوں میں نعتیہ مظاہرہ کا انعقاد

share with us

اس موقع پر اسٹیج پر موجود مہمانان میں استاد دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے استاد حدیث مولانا عمیس صاحب ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعت رسول سے انسان کو عشق ہونا چاہے اور اس کا اظہار اس کے دل سے سرشاری سے ہوتا ہے ۔ محبت رسول سے دل سرشار ہو تو نعت کا لطف لینے کے لیے کسی زبان کا سمجھنا ضروری نہیں بلکہ اس کی لذت سے وہ ہر وقت لطف واندوز ہوتا رہتا ہے۔ سابق صدر شعبۂ حفظ محترم حافظ کبیرالدین صاحب نے بھی اپنے مخصوص انداز میں اپنا کلام پیش کیاجس کو سن کر حاضرین پرانی یادوں میں کھوگئے۔ صدر جلسہ ونائب صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی نے کہا کہ محبت میں مطلوب نسبت ہے ، نسبت صحیح ہو تو دلوں میں خود بخود محبت پیدا ہوجاتی ہے۔ مولانا نے اس موقع پر قصیدۂ بردہ کا تذکرہ کرتے ہوئے محبت رسول پیدا کرنے پر زور دیا۔ ملحوظ رہے کہ اس نعتیہ مظاہرہ کا آغاز شیبان گنگولی کی قرأت سے ہوا ، نوید احمد نے حمد پیش کی ، اس موقع پر مولانا عمیس صاحب کے فرزند عبداللہ نے اپنی سریلی آواز بہترین نظم پیش کی۔ نظامت کے فرائض انعام کولا اور رحمت اللہ نے انجام دئیے قریب ساڑھے گیارہ بجے یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا