English   /   Kannada   /   Nawayathi

(مزید اہم ترین خبریں)بیلگاوی : سابق آرمی نے اپنے اہلِ خانہ پر گولیاں چلائیں

share with us

وٹال نے اپنے بیٹے سے بائک خریدنے کے لیے پچاس ہزار روپئے طلب کیے جس پر بیٹے سمیت اہلِ خانہ نے بھی دینے سے انکار کیا ۔ اس دوران باپ اور بیٹے کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی جس کے بعد نشہ میں دھت باپ نے اپنے اہلِ خانہ پر بندوق سے گولیاں چلائیں جس سے بیٹا موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگیا جب کی وٹال کی بیوی اناسویا (38) اور بیٹی پریتی(19) سخت زخمی ہوگئیں جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وٹال اس سے قبل آرمی رضاکارانہ طور پر کام کیا کرتا تھا ، وہاں سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بطور پوسٹ ماسٹر کے اپنی خدمات انجام دے رہا تھا جہاں سے وہ آٹھ سال قبل ریٹائرڈ ہوا۔ ذرائع کے مطابق جب اسے معلوم ہوا کہ اس کی دوسری بیوی اور بیٹی شادی کے لیے رقم جمع کررہے ہیں اور اس کا بیٹا ایرنا بھی گھر آیا ہوا ہے تو وہ بائک خریدنے کے لیے پیسے کے مطالبہ کو لے کر نیا نگر پہنچا اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر اس نے یہ بھیانک واردات انجام دی۔ مقتول ایرنا کی آخری رسومات اسی رات ادا کی گئی ۔ پولیس مفرور ملزم وٹال اندی کی تلاش میں ہے۔ 

نوٹ بدلوانے کے معاملہ میں سی بی آئی نے آر بی آئی افسر کو کیا گرفتار 

بنگلور 14؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) نوٹ بندی کے بعد ملک بھر میں غیر قانونی طور پر جہاں پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں میں تبدیل کیے جانے کے واقعات سامنے آرہے ہیں وہیں آر بی آئی سے جڑے افسران اور بنک ملازموں کی طرف سے بغیر کسی دستاویزات کے پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں میں تبدیل کیے جانے کا بازار بھی گرم ہونے کی خبریں اخباروں کی زینت بن رہی ہیں۔ آر بی آئی بنک کے ٹرانزیکشن پر خصوصی نظررکھے ہوئے اور اس سلسل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات بھی کررہی ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ کرناٹک میں پیش آیا ہے جہاں سینٹر بیورو آف انوسٹیگیشن (سی بی آئی ) نے کے آر بی آئی کے افسر کے مشیل کو نو ٹ ایکسینج معاملہ میں گرفتار کیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دوست کے چھ لاکھ روپئے بغیر کسی دستاویزات کے نئے کرنسی نوٹ میں تبدیل کرنے میں اس کی مدد کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے مشیل نے اپنے دوست کی رقم اسٹیٹ بنک آف میسور چامراج نگر ضلع کے کولیگل برانچ میں نوٹ تبدیل کیے تھے۔ سی بی آئی نے معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے بنک ہیڈ کیشیرپرشیوا مرتھی اور دیگر افراد کے خلاف آر بی آئی کی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرمعاملہ درج کرلیا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ کولیگل برانچ کے ذریعہ اس کے قریبی بنکوں میں کرنسی فراہم کرائی جاتی ہے۔ 8نومبر کو نوٹ بندی کے بعد مشیل نے کولیگل برانچ سے رابطہ کیا تھا ۔ سی بی آئی افسران کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشیل کے دوست کو اس کام میں مدد کرنے اور غیر قانونی قرار دئیے گئے نوٹ سوکے نوٹوں میں بغیر کسی بل کے بدلوائے گئے ہیں۔ گرفتار شدہ ہیڈ کیشیر مرتھی پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے بغیر کسی درخواست کے، آئی ڈی پروف اوربنک کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کیے بغیر 11سے 13 نومبر کے درمیان ایک کروڑ اکیاون لاکھ روپئے کے پرانے نوٹوں کو تبدیل کیا شہے۔ آر بی آئی کے ڈپٹی گونر ایس ایس مندرا کے مطابق مشتبہ ٹرانزیکشن بنک میں محفوظ ہے۔ ہم اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہے ہیں اور اس سلسلہ میں مختلف تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں سے رابطہ کریں گے تاکہ مشتبہ ٹرانزیکشن کی اصلیت سامنے آسکے۔ 

انکم ٹیکس افسران نے ایک فلیٹ پر کی چھاپہ مارکارروائی 

2.25کروڑ ضبط ، ایک عمر رسیدہ خاتون اور دو خوفناک کتوں کے ذریعہ کی جارہی تھی چوکیداری 

بنگلور 14؍ دسمبر 2016 (فکروخبرنیوز) انکم ٹیکس افسران کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں تین کروڑ ستاون لاکھ روپئے ضبط کرلیے ہیں جن میں دو کروڑ ترانوے لاکھ روپئے کے نئے نوٹ کی کرنسی بھی شامل ہے۔ انکم ٹیکس افسران نے یہ رقم کرناٹکا اور گوا میں کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں ضبط کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ محکمہ کے افسران کو ایک ایشونت پور میں واقع ایک فلیٹ میں غیر قانونی طور رقم جمع کیے جانے کی اطلاع ملی۔ انہوں نے مذکورہ فلیٹ کا رخ کیا اور ہاں پہنچنے کے بعد انہیں اس وجہ سے واپس ہونا پڑا کہ وہاں موجود ایک خاتون نے ان کی مدد کرنے اور ساتھ دینے سے انکار کیا اور دو خطرناک کتوں کو بھی چوکیداری کے لیے رکھا تھا۔ آخرکاروہ دوبارہ وہاں پہنچنے پر ایک مقامی شخص کی مدد سے کسی طرح افسران اس گھر تک پہنچے ۔ تلاشی کے دوران ایک بند کمرہ ملی ۔ بتایا جارہا ہے کہ انکم ٹیکس افسران کی جانب سے اس فلیٹ پر پہلے سے نظر رکھی تھی جس کے مطابق ایک شخص کا صبح سویرے یہاں آنا جانا تھا۔ جب افسران نے بند کمرہ کھولا تو اس میں سے کل دو کروڑ نواسی لاکھ برآمد ہوئے جس میں دو کروڑ پچیس لاکھ روپئے کے دو ہزار کے نوٹ بھی شامل ہیں۔ محکمہ نے مذکورہ رقم ضبط کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ انکم ٹیکس افسران کی جانب سے گوا کے پنجی میں کی گئی ایک چھاپہ مارکارروئی میں سڑسٹھ لاکھ اٹھانوے ہزار روپئے ایک شخص کے پاس سے دو ہزار کے نوٹوں میں برآمد کیے ، ذرائع کے مطابق افسران اس کے پاس گاہک بن کر گئے اور رقم طلب کی جس پر اس نے انہیں گوااو رمہاراشٹر کی سرحد پر آنے کی بات کہی گئی ۔ ملحوظ رہے کہ کرناٹک اور گوا میں نوٹ بندی کے بعد اب تک انتیس کروڑ چھیاسی لاکھ روپئے کل ضبط کرلیے گیے ہیں جس میں بیس کروڑ بائیس لاکھ روپئے کے نئے نوٹ بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 41.6بلین اور چودہ کلو زیورات بھی ضبط کیے ہیں۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ کرناٹک اور گوا میں تقریباً ایک ہزار کروڑ کا کالا دھن موجود ہے جس کا پردہ فاش کرنے کے لیے اب تک 36چھاپہ مارکارروائیاں انجام دی جاچکی ہیں۔ 

بس اور لاری کے مابین تصادم،ایک زخمی 

کنداپور:14؍ڈسمبر 2016(فکروخبرنیوز)پرائیویٹ بس اور مچھلی لے جارہی لاری کے مابین ہوئے تصادم میں ٹرک ڈرائیور کے زخمی ہونے کا حادثہ یہاں ہیماڈی میں اہم شاہراہ پر پیش آنے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق بیلگاوی سے دھرمستلا جارہی ایک نجی بس اوورٹیک کے چکر میں ہیماڈی علاقہ میں ایک مچھلی لے جارہی ٹرک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے ٹرک الٹ گئی اور ٹرک چلا رہا ڈرائیور اسی میں پھنس کر رہ گیا ،مقامی لوگوں کی مدد سے ڈرائیور کو ٹرک سے نکالا گیا ،جس کے بعد اسے فوری طور پرکنداپور کے اسپتال منتقل کروایا گیا ہے ، اس حادثہ میں ڈرائیور کے علاوہ کسی اور کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پویلس جائے حادثہ پر پہونچی ، معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

بائیک سوار فلائی اوور سے گر کر ہلاک

بنٹوال۔14؍ ڈسمبر2016(فکرو خبر نیوز) تیز رفتاری کی بنا پر بائیک بے قا بو ہو کر فلائی اوور سے گر نے کے نتیجہ میں بائیک سوار کے ہلاک ہو جانے کی واردات منظر عام پر آئی ،مہلوک کی شنا خت بیلنگاڈی کے قریب میں واقع پانے مینگلور کے ساکن وردیش (35)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،بتا یا جاتا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پانے مینگلور سے مینگلور جاتے ہو ئے تیز رفتاری کی بنا پر بائیک پر سے وردیش کا کنٹرول ختم ہو گیا ،اور بائیک کے بے قابو ہوکر فلائی اوور پر بنے سیفٹی گیٹ سے جا ٹکرانے کے نتیجہ میں بائیک سوار وردیش فلائی اوور سے نیچے کی طرف جا گرا ،پھر سخت ترین چو ٹیں آنے کی بنا پر مینگلواسپتال لے جا یا گیا لیکن علاج سود مند نہ ہو نے کی بنا پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے وہ منگل کی صبح اپنی جان سے بازی ہار گیا ،کہا جارہا ہے کہ وردیش الیکٹریشن کی حیثیت سے بیرون ملک ملا زمت کررہا تھا ،مگر والد کے انتقال ہو نے کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل ہی اپنے گھر آیا ہوا تھا ،بنٹوال ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا