English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے پڑوسی ضلع اڈپی میں چرچ کی مورتی توڑنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار(مزید ساحلی خبریں )

share with us

اپنے پڑوسیوں کے ساتھ لڑائی کیے جانے پر پولیس نے اسے حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کی جس کے بعد مذکورہ تفصیلات بھی سامنے آئی۔ ملحوظ رہے کہ چرچ میں رکھی مورتیاں ٹوٹی ہوئی حالت میں پائے جانے کی وجہ سے عیسائی براداری سے تعلق رکھنے والے افراد سخت برہم تھے اور انہوں نے تین دنوں کے اندر ملزمین کو حراست میں لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا اور ملزمین کی گرفتاری نہ ہونے پر 16دسمبر کو شدید احتجاج کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔ کئی سیاسی لیڈران سمیت کئی افراد نے چرچ جاکر ملزمین کی جلد از گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

جبراً تبدیلی مذہب کا الزام: دوخواتین پولس کے حوالے

اڈپی۔12؍ ڈسمبر۔2016۔(فکرو خبر نیوز) جبراً تبدیلی مذہب کا الزام لگاتے ہوئے ہندتوا تنظیم کے کچھ لو گوں نے دو عورتوں کو گرفتار کے پو لیس کے حوالے کر دیا ہے،ان یہ الزام ہے کہ یہ دو عورتیں گھر گھر جاکر لو گوں کو مال ودولت کی لالچ دے کر عیسائیت کے قبول کر نے پر مجبور کر تی تھی ،گرفتار شدہ مجرمان کی شناخت پیرم پلی کی رہنے والی سینتا اور سومیا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،کہا گیا ہے کہ یہ دو نوں عورتیں اپنے علاقہ میں لو گوں کے گھر گھر جاکر پمفلیٹ تقسیم کرتے تھے ،اور پھر ان کا پتہ ، مو بائیل نمبر اورنجی معلومات وغیرہ حاصل کر کے اپنے پاس اس کو محفوظ کر لیتے تھے ،اور اس کے ذریعہ وہ ان کو مال ودولت کی لالچ کر عیسائیت میں داخل کر نے کی کوشش کر تے تھے ،فکرو خبر کے مطابق اس علاقہ میں ہندتوا تنظیم کے جو لوگ مقیم تھے وہ ایک ہفتہ سے یہ سارا تماشہ دیکھ رہے تھے ،آخر کار آج 12؍ ڈسمبر بھگوا رنگ تنظیم کے کارکنان نے دیگر مقامی لو گوں کی مد سے ان کو گرفتار کے پو لیس کے حوالے کر دیا ہے ،دو نوں عورتوں کو گرفتار کر کے منی پال پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ماں اور دو بچوں کی اقدامِ خودکشی:۲ ہلاک

منگلور ۔12؍ ڈسمبر ۔2016۔(فکرو خبر نیوز)بجپے پو لیس اسٹیشن کی حدود میں واقع پر مود نامی جگہ پر دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دینے والے ایک افسوس ناک حادثہ کے پیش آنے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،فکرو خبر کے مطا بق ایک ماں اور اس کے دو بچوں نے ایک ساتھ اقدامِ خودکشی کی جس میں ماں اور بیٹا ہلاک ہوگئے جب کہ مہلوکین کی شنا خت جئے گوپی(66)اور اس کے بیٹے سریش (46) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،جب کہ جئے گوپی کی بیٹی شو بھا (48)کو بچا لیا گیا ہے ، ، بتا یا جا تا ہے کہ آج صبح جئے گو پی اور اس کی بیٹی شو بھا خود کشی کے ارادے سے اپنے گھر کے سامنے والے کنویں میں کود گئے ،لیکن جب مقامی لو گوں نے ماں اور بیٹی کو کنویں میں چھلانگ لگا تے ہو ئے دیکھا تو فورا ان کی مدد کو پہنچ گئے ،اور ان دو نوں کو کنویں سے نکا لنے میں کامیاب ہو گئے ،مگر اس وقت تک جئے گوپی اپنی آخری سانسیں لے رہی تھی،اور اسی لمحہ اس نے دم توڑ دیا ،جب کہ اس کی بیٹی شوبھا کو فورا ہسپتال لے جا یا گیا اور اب علاج کے بعد اس کی طبیعت قدرے ٹھیک چل رہی ہے ،علم میں رہے کہ جئے گوپی کے بیٹے سریش نے اسی وقت اپنے گھر کی چھت سے لٹک کر خود کشی کر لی تھی ،لو گوں کا ماننا ہے کہ جائیداد کے بارے میں جاری تنازعہ نے پورے خاندان کو اس گھناونے اقدام پر مجبور کیا ،بجپے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تمام چیزوں کا معائنہ کر کے کیس درج کر لیا ہے ،پولیس اس معاملہ کی تہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا